پشاورسمیت مختلف شہروں میں موبائل سروس جزوی معطل

پیر 8 اگست 2022 22:17

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2022ء) پشاورسمیت خیبرپختونخواکے مختلف شہروں میں 9 محرم الحرام کو موبائل فون سروس جزوی طور پر معطل رہی محرم الحرام کے حوالے سے حساس قراردئیے جانے والے شہروں میں جلوس کی گزر گاہوں اور اطراف کے علاقوں میں موبائل فون سروس مکمل بند جب کہ بعض جگہوں پر جزوی طو رپر معطل ہے۔

(جاری ہے)

پشاورپولیس کی جانب سے حفظ ماتقدم کے طور پر جلوس اور حساس علاقوں میں جزوی موبائل سروس بند کرنے کی تجویزپر پی ٹی اے کو 10 محرم الحرام کو بھی سروس معطل کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔