کمشنرقلات کا ضلع آواران کا دورہ ،جھاو کراس سے آواران جانیوالی سڑک کا معائنہ، سیلاب کے باعث متاثر ہ حصے کوٹریفک کیلئے بحال کروایا

پیر 8 اگست 2022 22:29

آواران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2022ء) کمشنر قلات ڈویژن داود خان خلجی نے گزشتہ روز ضلع آواران کا دورہ کیا اور جھاو کراس سے آواران جانیوالی سڑک کا معائنہ کیا اور جہاں جہاں سے سڑک سیلاب کے باعث متاثر ہوئی اس کو فوری طور پر ٹریفک کیلئے بحال کروایا اور سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے اور فوری طور پر جائز و بنیادی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور وہاں پر جاری امدادی سرگرمیوں کو تیز کرنے کی ہدایت کی اور اس دوران ڈپٹی کمشنر آواران جمیل احمد بلوچ نے انہیں ساری صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی جبکہ آواران کے عوام نے کمشنر قلات ڈویژن داود خان خلجی اور ڈی سی آواران جمیل احمد بلوچ کا شکریہ ادا کیا ہے کہ ان کی انتھک کاوشوں سے رابطہ سڑک کی بحالی کا کام جلد ازجلد پائیہ تکمیل تک پہنچایا گیا ہے اور یہ افسران ہماری مشکلات میں ہمارے شانہ وبشانہ کھڑے ہیں۔

متعلقہ عنوان :