کربلا میں نواسہِ رسولؐ اور ان کے جانثار ساتھیوں کی بے مثال قربانی کو تا قیامت یاد رکھا جائے گا،سید خورشد احمد شاہ

پیر 8 اگست 2022 22:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2022ء) وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشد احمد شاہ نے کہا ہے کہ کربلا میں نواسہِ رسولؐ اور ان کے جانثار ساتھیوں کی بے مثال قربانی کو تا قیامت یاد رکھا جائے گا۔ پیر کو عاشورہ کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ حق و صداقت اور اسلام کی سر بلندی کیلئے تاریخ انسانیت میں میدانِ کربلا جیسی کسی قربانی کی کوئی مثال نہیں ملتی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امام حسین کی قربانی میں بنی نوع انسان کیلئے بہت سے اسباق موجود ہیں اور ہمیں اس واقعہ سے صداقت، جرات و شجاعت اور بلندی کردار کو اپنی ذات کا حصہ بنانا چاہئے۔ خورشید احمد شاہ نے کہا کہ واقعہ کربلا میں حضرت امام حسین کی قربانی نے دین اسلام کو پھر سے زندہ کیا اور امام حسین کا یہ احسان تمام مسلمانانِ عالم اور انسانیت کیلئے ہمیشہ ناقابل فراموش رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کربلا سے پوری دنیا کو یہ پیغام ملا ہے کہ طاقت، بربریت اور جبر سے نہ تو انسانوں پر حکومت کی جاسکتی ہے اور نہ دلوں پر راج کیا جا سکتا ہے۔