کیا اپنے بچوں کو مار دوں مہنگائی کی ستائی خاتون کی شہباز شریف اور مریم سے دہائی، ویڈیو وائرل

پیر 8 اگست 2022 22:40

کیا اپنے بچوں کو مار دوں مہنگائی کی ستائی خاتون کی شہباز شریف اور مریم ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2022ء) مہنگائی نے عوام کو آٹھ آٹھ آنسو رلا دیا۔ سوشل میڈیا پر کراچی کی رہائشی رابعہ کا ویڈیو پیغام وائرل ہوگیا ہے جس میں وہ شہباز شریف اور مریم کو دہائی دے رہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق مہنگائی نے عوام کو آٹھ آٹھ آنسو رلادیا دیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کراچی کی رہائشی رابعہ کا ویڈیو پیغام وائرل ہوگیا ہے جس میں وہ وزیراعظم شہباز شریف اور ن لیگ کی رہنما مریم نواز کو دہائی دیتی اور ان سے سوالات کرتی نظر آرہی ہیں۔

ٹوئٹرپر کراچی کی رہائشی رابعہ کا وڈیو پیغام وائرل ہوگیا ہے جس میں وہ وزیراعظم شہباز شریف اور ن لیگی رہنما مریم نواز کو دہائی دے رہی ہیں اور ان سے سوال کر رہی ہیں کہ کھانے پینے کی اشیا انتہائی مہنگی ہوکر دسترس سے دور ہوچکی ہیں وہ کیسے گزارا کریں رابعہ کا کہنا تھا کہ وہ اس مہنگائی میں گھر کا کرایہ دیں، بجلی کے بھاری بڑے بڑے ہزاروں کے بل ادا کریں، بچوں کے دودھ اور دوائیں لیں، بچوں کو کھلائیں یا بھوکا مار دیں۔

(جاری ہے)

خاتون نے سسکتی ہوئی آواز میں اپنا دکھ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دو بچے ہیں جس میں سے ایک کو فٹس پڑے ہیں اور چار ماہ میں اس کی دوا کئی گنا مہنگی ہوچکی ہے، اب کیا وہ دوا بھی نہ دیں۔رابعہ نے کہا کہ حکومت نیغریبوں کو ما رہی دیا ہے، آخر میں انہوں نے حکمرانوں سے چبھتا ہوا سوال کیا کہ کیا تم لوگوں کو خدا کا خوف نہیں ہی