کامن ویلتھ گیمز ،پاکستان کی نمائندگی کرنیوالے واپڈا کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا
عالمی گیمز میں پاکستان کے مجموعی 8 تمغوں میں سے 6 تمغے واپڈا کے کھلاڑیوں نے حاصل کئے ارشد ندیم ، نوح دستگیر نے گولڈ ، انعام بٹ ، زمان انور سلور ،علی اسد ،عنایت برونز میڈل حاصل کرنے میں کامیاب رہے
پیر 8 اگست 2022 22:43
(جاری ہے)
واپڈا ایتھلیٹس علی اسد اور عنایت اللہ نے بھی شاندار کھیل پیش کیا۔
اور ریسلنگ کی 57 کلوگرام اور 65 کلوگرام کیٹیگری میں سخت مقابلوں کے بعد برونز میڈل حاصل کیے۔چیئرمین واپڈا اور پیٹرن انچیف واپڈا اسپورٹس بورڈ نوید اصغر چوہدری نیکامن ویلتھ گیمز میں واپڈا کے کھلاڑیوں کی شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ واپڈا کے کھلاڑی مستقبل میں بھی بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کے لئے کامیابیاں حاصل کریں گے ۔ دریں اثنا واپڈا سپورٹس بورڈ کے دیگر عہدیداروں نے بھی پاکستان کے لئے میڈلز جیتنے پر واپڈا کے کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔ یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ واپڈا گزشتہ پانچ دہائیوں سے ملک میں کھیلوں کی سرپرستی کر رہا ہے ۔ واپڈا کے کھلاڑی نہ صرفقومی مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں بلکہ بین الاقوامی مقابلوں میں بھی پاکستان کیلئے کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں۔ اس وقت واپڈا کی 34 ٹیمیں قومی چمپیئن جبکہ 19 رنرز اپ ہیں ۔ واپڈا ملک میں کھلاڑیوں کو روز گار فراہم کرنے والا سب سے بڑا ادارہ ہے اور واپڈا سپورٹس بورڈ کے مختلف یونٹوں کے ساتھ ملک بھر سے دو ہزار 400 سے زائد کھلاڑی اور آفیشلزوابستہ ہیں ۔ واپڈا کی مختلف کھیلوں میں مجموعی طور پر 65 ٹیمیں ہیں جن میں سے 36 مردوں جبکہ29 خواتین کی ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.