خضدار، 5 گھنٹے تک جاری کوششیں کامیاب نہ ہوسکیں، کنویں میں گرنیوالی بچی جاں بحق

پیر 8 اگست 2022 22:43

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2022ء) بلوچستان کے خضدار کی سب تحصیل باغبانہ میں 11 سالہ بچی ڈھائی سو فٹ گہرے بورنگ کے کنویں میں گرگئی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق باغبانہ کے علاقے پھیشک بدرنگ میں 11 سالہ بچی گھر میں کھیل رہی تھی کہ کھیلتے کھیلتے گھر کے اندر بنے بورنگ کے ڈھائی سو فٹ کنویں میں گرگئی۔بچی کو بچانے کیلئے لیویز اور مقامی افراد نے بھرپور کوشش کی لیکن بچی کو زندہ و سلامت نکالنے کی کوششیں بار آور نہ ہوسکیں، پانچ گھنٹے بعد بچی کو نکالا گیا تو وہ انتقال کر چکی تھی۔

متعلقہ عنوان :