Live Updates

مقبوضہ کشمیر کے علاوہ پوری دنیا میں عزا داری ہو رہی ہے، حکومت پاکستان بھارتی سفیر کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کروایا جائے،شاہ محمود قریشی

پیر 8 اگست 2022 22:44

مقبوضہ کشمیر کے علاوہ پوری دنیا میں عزا داری ہو رہی ہے، حکومت پاکستان ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2022ء) سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود حسین قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں عزا داری پر پابندی کی پرزور مذمت کرتا ہوں ،مقبوضہ کشمیر کے علاوہ پوری دنیا میں عزا داری ہو رہی ہے، حکومت پاکستان اور دفتر خارجہ سے درخواست کرتا ہوں ،بھارتی سفیر کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کروایا جائے ،یوسف رضا گیلانی اتنی بات کریں جتنی ان کی حیثیت ہے ،مجھے پیپلز پارٹی میں بے نظیر نے شامل کروایااورڈھونڈ کر وزارت خارجہ دی، عمران خان کے بیانیہ کو آگے بڑھانے کے لئے مہر بانو الیکشن لڑ رہی ہے ،جب مشکل وقت آتا ہے تو قوم کی بچیوں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا پڑتا ہے ،ہم اپنی مشرقی روایات کو مد نظر رکھ کر کمپین کریں گی ،زلزلہ اور سیلاب میں فوج نے بہترین کردار ادا کیا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ممتاز آباد میں نویں محرم الحرام کے موقع پر قدیمی تاریخی ماتمی جلوس میں شرکت کے دوران میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ میں حیران ہوں ابھی تک بلاول کا فلسطین حملہ پر کوئی بیان نہیں آیامفتاح اسماعیل کہہ چکے ہیں کے ہم مہنگائی کنٹرول کرنے نہیں ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے آیا ہوں لیکن مفتاح ایک قدم آگے اور دو قدم پیچھے جاتے ہیں تاجروں پر بلاوجہ فکسڈ ٹیکس لگایا گیاانہوں نے کہا کہ میں نے دیانت داری سے پارٹی کے مفاد میں اپنی بیٹی کو ٹکٹ دی حلقہ میں موسی گیلانی کے مقابلہ کے لئے کوئی اور موزوں امیدوار نہیں تھاعمران خان کے بیانیہ کو آگے بڑھانے کے لئے مہر بانو الیکشن لڑ رہی ہے انہوں نے کہا کہ اسلام ہائیکورٹ میں استعفوں کے متعلق رٹ پٹیشن دائر کی ہے جسے بروز بدھ سنا جائے گاہم نے سب حلقوں سے استعفی دیا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم کو کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں جنرل سرفراز کو عمران خان زاتی طور پر جانتے تھے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات