آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

صحت عامہ بالخصوص پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 9 اگست 2022 00:00

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اگست 2022ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی مائیکرو سافٹ کمپنی کے چیئرمین بل گیٹس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں صحت عامہ بالخصوص پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور مائیکروسافٹ کمپنی کے چیئرمین بل گیٹس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

ٹیلیفونک رابطے میں دونوں جانب سے صحت عامہ بالخصوص پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ بل گیٹس نے پولیو کے خاتمے کیلئے قومی پولیو مہم پاک فوج کی مدد کے عمل کو سرایا ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پولیو کے خاتمے کیلئے بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاونڈیشن کے کردار کی تعریف کی۔