وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی وزیر ستان میں سکیورٹی فورسز پر دہشتگردی کے بزدلانہ حملے کی مذمت

منگل 9 اگست 2022 19:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2022ء) وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے وزیر ستان میں سکیورٹی فورسز پر دہشتگردی کے بزدلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے دہشتگردی کی کاروائی میں 4سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بزدل دہشتگردوں نے ایک مرتبہ پھر امن پر وار کیا ہے،بہادر سکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنی دلیر افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیراعلی نے شہید سکیورٹی اہلکاروں کے لواحقین سے تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئےصبر جمیل کی دعاکی۔

متعلقہ عنوان :