ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ، محکمہ موسمیات

منگل 9 اگست 2022 21:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2022ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم مرطوب اور گرم رہے گا۔ اس دوران سندھ، شمال مشر قی اورجنو بی بلو چستان ، خطہ پوٹھوہار،شمال مشر قی اور جنوبی پنجاب ، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہےجبکہ زیر یں سندھ اور جنوبی بلوچستان میں چند مقامات پر مو سلا د ھار بارش بھی متوقع ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہاہے تاہم بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، زیریں سندھ اور کشمیر میں چند مقا مات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش باچا خان ایئر پورٹ پر45،مردان 38، دیربالائی 16،پشاور 13، کاکول 11،مالم جبہ 5، نارووال 43، مری،منڈی بہائوالدین 5، ٹنڈو جام 30، شہید بینظیر آباد16 ،ٹھٹہ 12، مٹھی 7، حیدر آباد 6، بدین، سکرنڈ 3، کراچی 9، چھورایک اورر او لا کوٹ میں 6 ملی میٹریکارڈ کی گئی۔منگل کو ریکارڈ کئےگئےزیادہ سےزیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق نوکنڈی میں درجہ حرارت46 ، دالبندین45 اور تربت میں43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔