کمشنر کراچی کا ڈپٹی کمشنر جنوبی کے ہمراہ 10 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کی گزر گاہوں کا دورہ

منگل 9 اگست 2022 22:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2022ء) کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے ڈپٹی کمشنر جنوبی تبریز صادق مری کے ہمراہ 10 محرم الحرام کے مرکزی ماتمی جلوسوں کے گزر گاہوں کا دورہ کیا ۔ دورے کے موقع پر کمشنر کراچی نے ماما پارسی اسکول اور تبت سینٹر پر مرکزی جلوسوں کی نگرانی کی جبکہ کمشنر کراچی نے ضلعی انتظامیہ جنوبی کی جانب سے قائمہ مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جنوبی اور متعلقہ افسران نے کمشنر کراچی کو کیے گئے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کا کہنا تھا کہ 10 محرم الحرام کے مرکزی ماتمی جلوس کے گزر گاہوں کا دورہ کیا ہے، انتظامیہ کی جانب سے عزاداران کو ہر ممکنہ سہولیات فراہم کی جارہی ہے۔ کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ پولیس رینجرز اسکائوٹس سمیت کے ایم سی ، ڈی ایم سی ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور دیگر محکمے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔