قائم مقام گورنر سندھ کا عاشورہ جلوس کے پرامن اختتام پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین

منگل 9 اگست 2022 23:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2022ء) قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج خان درانی نے عاشورہ جلوس کے پرامن اختتام پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق قائم مقام گورنر سندھ نے کہا ہے کہ پولیس، رینجرز اور امن و امان نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی محنت سے محرم الحرام کے تمام جلوس خیر و عافیت سے مکمل ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ علماء کرام نے بھی ان مقدس ایام میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے بھرپور کردار ادا کیا۔آغا سراج خان درانی نے نے مزید کہا کہ طبی عملہ ،اسکاؤٹس اور این جی اوز نے بھی عاشورہ کو احترام سے منانے میں نمایاں کردار ادا کیا، اضلاع کی انتظامیہ اور بلدیاتی اداروں نے بھی محرم میں تندھی اور محنت سے کام کیا۔