انسٹا گرام پرکس پاکستانی اداکارہ کے فالورز زیادہ

بالی وڈ کے بعد پاکستانی شوبز میں بھی خانز کا چرچہ

بدھ 10 اگست 2022 12:17

انسٹا گرام پرکس پاکستانی اداکارہ کے فالورز زیادہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2022ء) کس پاکستانی اداکارہ کے کتنے فالوورز ہیں اعدادوشمار سامنے آگئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق عائزہ خان کو ایک کروڑ بیس لاکھ سوشل میڈیا صارفین فالو کرتے ہیں ، عائزہ کے علاوہ ایمن خان ، سارہ خان ، مائرہ اور منال خان کو پاکستان میں سب سے زیادہ انسٹاگرام پر فالو کیا جاتا ہے۔پاکستان میں ایمن خان کو دوسرے نمبر پر انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کیا جاتا ہے، اس وقت لگ بھگ ایک کروڑ سے زائد انسٹا صارفین اداکارہ کو فالو کر رہے ہیں۔

خوبصورت شخصیت اور عمدہ اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ سارہ خان کے مداحوں کی تعداد میں ہر گزرتے وقت اضافہ ہو رہا ہے۔ سارہ خان مختلف بڑے کمرشل پراجیکٹس اور ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کرنے کی وجہ سے انکی مقبولیت میں بہت اضافہ ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

سارہ خود بھی سوشل میڈیا پر متحرک نظر آتی ہیں۔ سارہ کو اس وقت 95 لاکھ سے زائد انسٹا صارفین فالو کر رہے ہیں۔

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے ملک میں ہی نہیں بلکہ بالی وڈ میں بھی اپنی جگہ بنائی ۔ کانز فلم فیسٹول سے لے کر اپنی فلموں کی پروموشن اور بہت سے سنجیدہ معاملات پر اپنی آواز اٹھائی۔ ماہرہ خان کو انسٹا گرام پر 94 لاکھ انسٹا صارفین فالو کر رہے ہیں۔منال خان بھی اپنی بہن ایمن خان کی طرح انسٹاگرام میں فالوورز کے معاملے پر خاصی خوش قسمت ہیں ۔ منال کو بھی ماہرہ خان کی طرح اس وقت 94 لاکھ انسٹا صارفین فالوکر رہے ہیں۔