Live Updates

اسد قیصر نے ایف آئی اے کی طلبی کیخلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی

ایف آئی اے کو ممنوعہ فنڈنگ کیس کی انکوائری کا اختیار نہیں،کل پیشی کیلئے ایف آئی اے دفتر جاوں گا،اسد قیصر

Abdul Jabbar عبدالجبار بدھ 10 اگست 2022 12:41

اسد قیصر نے ایف آئی اے  کی طلبی کیخلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر ..
پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اگست 2022ء ) ایف آئی اے کی جانب سے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں طلب کئے جانے کیخلاف سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ اسد قیصر نے وکیل بیرسٹر گوہر علی کے ذریعے عدالت میں درخواست دائرکی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایف آئی کے پاس کیس میں انکوائری کا اختیار نہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ایف آئی اے کو انکوائری سے روکا جائے۔ اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل درخواست پر سماعت ہوگی۔ امید ہے عدالت غیرقانونی نوٹس کے خلاف فیصلہ دے گی۔ عدالت جو فیصلے کرے گی اس پر عمل کریں گے۔ انکا کہنا تھا کہ کل پیشی کیلئے ایف آئی اے کے دفتر جاوں گا۔ عدالت میں درخواست قبل از گرفتاری کیلئے نہیں بلکہ ایف آئی اے انکوائری کیخلاف رجوع کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ بینکنگ ٹرانزیکشن ہو ئی جس ریکارڈ موجود ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ایف آئی اےنے ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ممنوعہ طلب کیا۔ ایف آئی اے کے انکوائری افسر نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو طلبی کا نوٹس بھیجا۔ اسد قیصر کو ایف آئی اے خیبر پختونخوا آفس میں 11 اگست کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی۔

نوٹس میں کہا گیا کہ اسد قیصر 2 بینک اکاونٹس کھولنے اور انہیں چلانے سے منسلک ہیں۔ اکبر ایس بابر کے مطابق آپ کے دو بینک اکاونٹس ہیں، اس لئے آپ ذاتی حیثیت میں انکوائری ٹیم کے سامنے پیش ہو کر وضاحت دیں۔ نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ اسد قیصر بینک اکاونٹس سے متعلق سوالات کے جواب دیں۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے گزشتہ ہفتے تحریک انصاف کیخلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنایا تھا۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے رواں ہفتے تحریک انصاف کیخلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنایا تھا۔ تین رکنی بینچ کی طرف سے متفقہ فیصلہ سنایا گیا، کیس میں تحریک انصاف کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کا الزام ثابت ہواجس کی بنیاد پر الیکشن کمیشن نے شوکاز نوٹس جاری کیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات