مودی بھارت کی تیسری سب سے زیادہ آبادی والی ریاست بہار میں اقتدار سے ہاتھ دھو بیٹھے

بہار ملک کی چوتھی ریاست ہے جو سب سے زیادہ منتخب قانون سازوں کو پارلیمنٹ میں بھیجتی ہے .رپورٹ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 10 اگست 2022 14:23

مودی بھارت کی تیسری سب سے زیادہ آبادی والی ریاست بہار میں اقتدار سے ..
نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 اگست ۔2022 ) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی پارٹی بھارت کی تیسری سب سے زیادہ آبادی والی ریاست بہار میں اقتدار سے ہاتھ دھو بیٹھی جب اس کے علاقائی اتحادی نے اپوزیشن میں شامل ہونے کے لیے اتحاد ختم کردیا جس کے پاس اب اگلی حکومت بنانے کے لیے اکثریت ہے. غیرملکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق بہار وہ چوتھی ریاست ہے جو سب سے زیادہ منتخب قانون سازوں کو پارلیمنٹ میں بھیجتی ہے اور وہاں کی حکومت گرنا نریندر مودی کی بھارتیا جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیے ایک جھٹکا ہے جو ملک کی سیاست پر حاوی ہے.

(جاری ہے)

بہار کا اتحاد 2024 کے عام انتخابات سے پہلے ٹوٹ گیا ہے جس میں بی جے پی کو اب بھی تیسری بار جیتنے کی امید ہے جب تک کہ اپوزیشن جماعتیں مودی کی مقبولیت پر قابو پانے کے لیے اکھٹے نہ ہوجائیں. بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار جن کا تعلق علاقائی جنتا دل (یونائیٹڈ) پارٹی سے ہے نے صحافیوں کو بتایا کہ ان کی پارٹی کے ساتھیوں کی جانب سے بی جے پی اتحاد سے نکلنے کی سفارش کے بعد انہوں نے استعفیٰ دے دیا ہے.

انہوں نے بی جے پی پر الزام لگایا کہ وہ ان کی پارٹی کو کمزور کرنے کی کوشش کررہی ہے جس کی بی جے پی نے تردید کی ہے نتیش کمار نے کہا کہ ان کے نئے اتحاد، علاقائی راشٹریا جنتا دل کے ساتھ، کو واضح اکثریت حاصل ہے اور جلد ہی ایک نئی حکومت تشکیل دی جائے گی. بی جے پی نے کہا کہ نتیش کمار نے 2020 میں آخری ریاستی الیکشن جیتنے کے بعداسے اور بہار کے لوگوں کو دھوکا دیا گیا بی جے پی اتحاد نے 2019 کے عام انتخابات میں بہار کی 40 پارلیمانی نشستوں میں سے 39 پر کامیابی حاصل کی جس سے مودی کو کئی دہائیوں میں بھارت میں سب سے بڑا مینڈیٹ جیتنے میں مدد ملی بی جے پی کے سربراہ سنجے جیسوال کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ بہار کے لوگ نتیش کمار کو سبق سکھائیں گے.

انہوں نے کہا کہ ہم لڑتے رہیں گے ہم نہ صرف 2024 میں اچھی کارگردگی کا مظاہرہ کریں گے بلکہ 2025 کے اگلے ریاستی انتخابات میں اسمبلی کی مجموعی نشستوں میں دوتہائی سے زیادہ نشستیں جیتیں گے.