بنگالی ہیکروں نے اسرائیلی وزارت زراعت کی ویب سائٹ ہیک کر لی

بدھ 10 اگست 2022 16:16

بنگالی ہیکروں نے اسرائیلی وزارت زراعت کی ویب سائٹ ہیک کر لی
مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2022ء) بنگلہ دیش کے ایک ہیکر گروپ جسے "پراسرار ٹیم بنگلہ دیش" کے نام سے جانا جاتا ہے نے وزارت زراعت کیولکانی مرکز کی سائٹ کو ہیک کیا ہے۔

(جاری ہے)

عبرانی اخبار یدیعوت احرونوت کے مطابق یہ اطلاع دی گئی کہ ایلات اور اشدود کی بندرگاہ کے ساتھ ساتھ قابض پولیس کالج کی ویب سائٹ کو بھی گزشتہ ہفتے ہیک کیا گیا تھا۔اخبار نے کہا کہ فلسطین کے حامی ہیکرز کے گروپ نے پچھلے حملوں کی طرح سائٹ تک رسائی کو روکنے کی کوشش کی۔تاہم تازہ حملے میں ہیکر ڈیٹا بیس تک رسائی حاصل نہیں کرسکے۔