Live Updates

شہباز گل کا بیان انفرادی فعل نہیں بلکہ پوری تحریک انصاف کی پالیسی بیان تھا‘ مسلم لیگ (ن)

نوازشریف اور مریم نواز نے ہمیشہ فوج کے آئینی کردار کی بات کی ،رینکس میں بغاوت کی بات کرنا درست نہیں

بدھ 10 اگست 2022 16:31

شہباز گل کا بیان انفرادی فعل نہیں بلکہ پوری تحریک انصاف کی پالیسی بیان ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2022ء) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان شہباز گل سے بیان کا کہہ کر خود بنی گالہ کے تہہ خانے میں چھپ گئے ، یہ شہباز گل کا انفرادی فعل نہیں بلکہ پوری تحریک انصاف کی پالیسی بیان تھا، نوازشریف اور مریم نواز فوج کے آئینی کردار کی بات کرتی رہیں ،فوج کا غیر آئینی کردار ختم ہوگیا ہے ،رینکس میں بغاوت کی بات کرنا درست نہیں ہے،عمران خان انتہا پسند ہے جو اپنے مقاصد کیلئے بچوں کی ذہن سازی کرتا ہے۔

پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ افسوس کی بات ہے عمران خان کی فتنہ و فساد کی سیاست نے ایسی قوم کو جنم دیا جس کو کسی کا کوئی لحاظ نہیں، عمرانی سیاست مرے ہوئے والدین رشتہ داروں تک تو پہلے ہی پہنچ گئی تھی ،ان کے منہ کو اقتدار کا خون لگا ہوا ہے اس کیلئے یہ کسی کو بخشنے کو تیار نہیں ،فوج کی اعلی قیادت جو سیلاب زدگان کی مدد کیلئے کام کررہے تھے ،ہیلی کاپٹر گرا تو پی ٹی آئی نے اسے اپنے رنگ میں پیش کیا ،پی ٹی آئی کے لوگ کہتے ہیں فوج کے خلاف بات کرنے والے ان کے حواری نہیں لیکن انہوںنے جو نفرت کا بیج بویا ہے اس کا ذمہ دار کون ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فواد چودھری نے جو زبان عدلیہ اوراسٹیبشلمنٹ کے خلاف استعمال کی جو جملے کسے اسے برداشت کیاگیا، جب ہیلی کاپٹر کا حادثہ ہوا تو فواد چودھری نے حواریوں سے مہم چلوائی، شہباز گل کی دماغ کی گندگی سامنے آ گئی اس سے کچھ بھی توقع کی جا سکتی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ مدینہ منورہ میں جن لوگوں کو سزائیں ہوئی ہیں کیا عمران خان ان فیملیوں کے ساتھ کھڑا ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتا اگر اسٹیبشلمنٹ اور عدلیہ ساتھ نہیں تو انہیں گالی بنا دیںگے، عمران خان اسٹیبلشمنٹ اورعدلیہ کو دھمکی دے رہا ہے اگر اس کے ساتھ نہ کھڑے ہوئے تو اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے ،شہباز گل کے خلاف جو مقدمہ درج ہوا کیا شہدا ء کے ساتھ کھڑا نہ ہونا بغاوت نہیں ، بھارت خود کہہ رہا جو ہم نہ کر سکے وہ عمران خان نے کر دیا ہے، عمران خان کیا فوج سے زیادہ پاپولر ہی ۔

انہوںنے کہاکہ فوجی جو بارڈر پر قوم کی خدمت کرتی ہے قوم ان کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے،شہبازگل اکیلا عدالت گیا ،اگر ہمت ہے تو عمران خان آئے ،ایکس وائے کا نام لیتے ہوئے ضمنی الیکشن جیت لئے، ادارے کے رینک افسران یا سپاہی کو بات نہ ماننے پر اکسا کر بغاوت کرتے ہیں، ،عمران خان شہباز گل سے کہہ کر خود بنی گالہ کے تہہ خانے میں چھپ گئے ، یہ شہباز گل کا انفرادی فعل نہیں ہے بلکہ پوری تحریک انصاف کی پالیسی بیان تھا۔

انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی والے سب نیند کی گولیاں کھاکر سو رہے تھے جب تک شہبازگل کو گرفتار نہیں کیاگیا تو کسی نے ان سے اعلان لا تعلقی نہیں کیا، عمران خان نے شہبازگل کے حق میں ٹوئٹ تو کیا لیکن ان کے بیان سے لاتعلقی نہیں کیا، جن لوگوں کی سیاست جن کے رحم و کرم پر تھی عمران خان ان لوگوں کو کاٹ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان کی بدمعاشی فتنہ و فساد سے ڈرنے والے نہیں ،حکومت وقت ہیں ہماری ذمہ داری ہے، ان کی رسی دراز ہو چکی اب فارن فنڈنگ کا جواب بھی لینا ہے، ٹی بوائے یا آفس بوائے کے ذریعے 70کروڑ روپے اکائونٹس سے نکلیں گے تو سوال تو ہوگا۔

عظمی بخاری نے کہا کہ بشری بی بی ارسلان بیٹے کو غداری کا درس دیتی ہیں تو پوچھا جائے گا، شہباز گل دو دن میں بہت ساری باتیں بتائیں گے۔ انہوںنے کہا کہ شہباز گل صاحب یہ بھی بتائیں امریکن کارڈ پر محمد شبیر کون ہی ، امریکی سازش کا چورن بیچتے رہے تو شہبازگل نے امریکن پاسپورٹ رکھا ہوا ہے آپ کتنے بڑے جعل ساز ہو، مجھے ان بچوں پر افسوس ہے جو عمران خان کو مسیحا سمجھتے ہیں یہ ایک نمبر کا فراڈیہ اور زکوةکھانے والا ہے ۔

انہوںنے کہا کہ عمران خان لیڈر نہیں زکوة چور ہے ،نیشنل کرائم ایجنسی نے بھی عمران خان اور پارٹی کے اکائونٹس کی چھان بین شروع کر دی گئی جس سے فلاحی ادارے کا بھی بیڑا غرق ہوگا،شہباز گل نے جو کہا جو کیا عمران خان کی ہدایات کے مطابق کیا اور پارٹی پالیسیوں کے مطابق کیا،تحریک انصاف نے شہباز گل سے ابھی تک باضابطہ لاتعلقی کااظہار نہیں کیا۔

انہوںنے کہا کہ عمران خان یاد رکھیں وہ اپنی سیاست کیلئے اداروں میں بغاوت نہیں کروا پائیں گے،شہباز گل پولیس دیکھ کر باہر نہیں نکلے انہیں ڈرانے کیلئے شیشہ توڑا گیا،عمران خان سے ملنے سے پہلے شہباز گل کے ڈرائیور کی قمیض کس نے پھاڑی۔ انہوںنے کہا کہ نوازشریف اور مریم نواز فوج کے آئینی کردار کی بات کرتی رہیں ،قوم کے جوان جو بارڈر پر شہید ہوتے ہیں کل اور آج یہی بات کرتے رہے،فوج کا غیر آئینی کردار ختم ہوگیا ہے لیکن رینکس میں بغاوت کی بات کرنا درست نہیں ہے،عمران خان انتہا پسند ہے جو اپنے مقاصد کیلئے بچوں کی ذہن سازی کرتا ہے،کوئی محب وطن پاکستانی جو آئین اوراداروں کے کردار و جمہوریت پر یقین رکھتا ہے وہ عمران خان کے جھوٹے پروپیگنڈہ کا شکار نہیں ہوگا،عام آدمی کودیکھنا ہوگا دوسروں کو چور کہنے والا خود کیا ہی ۔

انہوںنے کہا کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کا منہ ٹب میں ڈال کر مکمل طورپر دھو دیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات