بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت ڈینگی بخار میں مبتلا ہوگئیں

بدھ 10 اگست 2022 16:55

بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت ڈینگی بخار میں مبتلا ہوگئیں
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2022ء) بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت ڈینگی بخار میں مبتلا ہوگئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بیمار ہونے کے باوجود کنگنا رناوت اپنی فلم ’ایمرجنسی‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ کے پروڈکشن ہاؤس کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے جاری بیان میں انکشاف کیا گیا کہ کنگنا کے جسم میں خون کے سفید خلیوں کی تعداد کم ہے اور وہ تیز بخار میں مبتلا ہیں لیکن وہ بیمار ہونے کے باوجود کام کر رہی ہیں۔ دوسری جانب کنگنا نے اپنے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ جسم بیمار ہے روح نہیں۔

متعلقہ عنوان :