Live Updates

رینکس میں بغاوت کی بات کرنا درست نہیں ،الیکشن کمیشن نے عمران خان کا منہ ٹب میں ڈال کر دھو دیا ، عظمی بخاری

عمران خان انتہا پسند ہے جو اپنے مقاصد کیلئے بچوں کی ذہن سازی کرتا ہے، کوئی محب وطن پاکستانی عمران خان کے جھوٹے پروپیگنڈہ کا شکار نہیں ہوگا،پریس کانفرنس

بدھ 10 اگست 2022 18:24

رینکس میں بغاوت کی بات کرنا درست نہیں ،الیکشن کمیشن نے عمران خان کا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2022ء) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان انتہا پسند ہے جو اپنے مقاصد کیلئے بچوں کی ذہن سازی کرتا ہے، کوئی محب وطن پاکستانی عمران خان کے جھوٹے پروپیگنڈہ کا شکار نہیں ہوگا،رینکس میں بغاوت کی بات کرنا درست نہیں ہے، الیکشن کمیشن نے عمران خان کا منہ ٹب میں ڈال کر مکمل طورپر دھو دیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پارٹی کے مرکزی دفتر ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ قوم شہدا سے محبت کرتی ہے ان کا ہم احترام کرتے ہیں،افسوس کی بات ہے عمران خان کی فتنہ و فساد کی سیاست سے ایسے جتھے کو جنم دیا جس کو کسی کا لحاظ نہیں، پاک فوج کے اعلی سربراہان اعلی قیادت جو سیلاب زدگان کی مدد کیلئے کام کررہے تھے طیارہ گرا تو پی ٹی آئی نے ایشو کو پرموٹ کیا،پی ٹی آئی کے لوگ کہتے ہیں فوج کے خلاف بات کرنے والے ان کے حواری نہیں لیکن جو نفرت کا بیج بویا ہے،وہ عمران خان اور پی ٹی آئی نے ہی بویا ہے ،انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد پر وزیراعظم کو گرایا تو اس کے منہ کو خون لگ گیا کسی کو بخشنے کو تیار نہیں ،فواد چودھری نے جو زبان عدلیہ اسٹیبشلمنٹ کے خلاف استعمال کی اورجو جملے کسے اسے برداشت کیاگیا، لیکن جب ایک طیارہ حادثہ ہوا تو فواد چودھری اور حواریوں نے مہم چلوائی،انہوں نے کہا کہ شہباز گل کے دماغ کی گندگی کا معیار یہ ہے کہ اس سے کچھ بھی توقع نہیں کی جا سکتی ،مدینہ منورہ میں جن لوگوں کو سزائیں ہوئیں کیا عمران خان ان فیملیز کے ساتھ کھڑا ہوگا عمران خان کاکہنا ہے کہ اگر اسٹیبشلمنٹ اور عدلیہ ساتھ نہیں تو انہیں گالی بنا دیںگے، عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ اگر غیر آئینی بات ہوگی تو بالکل اس پر بات کریں گے،عمران خان آئین و اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ کو دھمکی دے رہا ہے کہ اگر ساتھ نہ کھڑے ہوئے تو اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے ،شہباز گل کے خلاف جو مقدمہ درج ہوا تو کیا شہدا کے ساتھ کھڑا نہ ہونا بغاوت نہیں ہے، بھارت خود کہہ رہا جو ہم نہ کر سکے وہ عمران خان نے کر دیا ہے، عمران خان کیا فوج سے زیادہ پاپولر ہی پاک فوج جو بارڈر پر قوم کی خدمت اور حفاظت کرتی ہے قوم ان کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے، شہبازگل اکیلا عدالت گیا اگر ہمت ہے تو عمران خان آئے ایکس وائے کا نام لیتے ہوئے ضمنی الیکشن جیت لئے،ادارے کے رینک افسران یا سپاہی کو بات نہ ماننے تو بغاوت کہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویز الہی کہتے ہیں کہ عمران خان نے شہباز گل کو ڈانٹا ہے،عمران خان شہباز گل سے کہہ کر بنی گالہ کے تہہ خانے میں چھپ گئے ہیں،شہباز گل کا انفرادی فعل نہیں ہے بلکہ پوری تحریک انصاف کی پالیسی بیان تھا،سب نیند کی گولیاں کھاکر سو رہے تھے جب تک شہبازگل کو گرفتار کیاگیا تو کسی نے ان سے اعلان لا تعلقی نہیں کیا، کسی نے بیان سے لاتعلقی نہیں کی، جن لوگوں کی سیاست جن کے رحم و کرم پر تھی عمران خان ان لوگوں کو کاٹ رہا ہے،عمران خان کی بدمعاشی اور فتنہ و فساد سے ڈرنے والے نہیں ہیں، ہم حکومت وقت ہیں ہماری ذمہ داری ہے،ان کی رسی دراز ہو چکی اب فارن فنڈنگ کا جواب بھی لینا ہے،ٹی بوائے یا آفس بوائے کے ذریعے ستر کروڑ روپے اکا?نٹس سے نکلیں گے تو سوال تو ہوگا، بشری بی بی ارسلان بیٹے کو غداری کا درس دیتی ہیں تو پوچھا جائے گا،آج شہباز گل کی ہوئی بات کو کس سے جوڑا جائے اسے کہتے ہیں غداری، شہباز گل دو دن میں بہت ساری باتیں بتائیں گے،انہوں شہباز گل سے امریکن کارڈ پر محمد شبیر کے بارے میں پوچھا کی وہ کون ہی امریکی سازش کا چورن بیچتے رہے تو شہبازگل نے امریکن پاسپورٹ رکھا ہوا ہے کتنے بڑے جعل ساز ہو، مجھے ان بچوں پر افسوس ہے جو عمران خان کو مسیحا سمجھتے ہیں وہ مبینہ طور پر ایک نمبر کا فراڈیہ اور زکوٰة کھانے والا ہے ، عمران خان لیڈر نہیں زکوٰة چور ہے ،این سی اے میں عمران خان اور پارٹی کے اکا?نٹس کی چھان بین شروع کر دی گئی جس سے شوکت خانم ہسپتال کا بھی بیڑا غرق ہوگا،شہباز گل نے جو کہا جو کیا عمران خان کی ہدایات کے مطابق کیا اور پارٹی پالیسیوں کے مطابق کیا، تحریک انصاف نے شہباز گل سے لاتعلقی کااظہار نہیں کیا،عمران خان سیاست کیلئے اداروں میں بغاوت نہیں کروا پائیں گے،شہباز گل پولیس دیکھ کر باہر نہیں نکلے انہیں ڈرانے کیلئے شیشہ توڑا گیا، عمران خان سے ملنے سے پہلے شہباز گل کے ڈرائیور کی قمیض کس نے پھاڑی ،شہباز گل باہر نہیں نکلے تو شیشہ توڑا گیا، انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور مریم نواز فوج کے آئینی کردار کی بات کرتی رہیں ، قوم کے جوان جو بارڈر پر شہید ہوتے ہیں کل اور آج یہی بات کرتے رہے،فوج کا غیر آئینی کردار ختم ہوگیا ہے لیکن رینکس میں بغاوت کی بات کرنا درست نہیں ہے، عمران خان پروجیکٹ لانچ ہوا تو اب ثاقب نثار جعلی ملمع کاری کا منہ دھل گیا ہے،الیکشن کمیشن نے عمران خان کا منہ ٹب میں ڈال کر مکمل طورپر دھو دیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات