اوتھل میں چوری کی وارداتیں بڑھنے لگیں،موضع مکا سے چور چار کھمبوں سے بجلی کی تاریں لے اڑے

بدھ 10 اگست 2022 20:59

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2022ء) اوتھل میں چوری کی وارداتیں بڑھنے لگیں، اوتھل سٹی کے مضافاتی علاقے موضع مکا ودیگر علاقوں میں چور سر گرم ہوگئے، موضع مکا سے چور چار کھمبوں سے بجلی کی تاریں لے اڑے، تفصیلات کے مطابق اوتھل اور اس کے نواحی علاقوں میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ، اوتھل کے نواحی علاقہ موضع مکا سے چوروں نے بجلی کی تاریں لے اڑے۔

علاقہ مکینوں نے کہا کہ دن کو نامعلوم چور کباڑی کا سامان لینے کے بہانے گھومتے رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

اور ریکی کرکے رات کو تاریں کاٹ کر لے جاتے ہیں انہوں نے کہاکہ اوتھل پولیس کباڑی کا سامان لینے والے کباڑیوں کو بھی شامل تفتیش کریں اور ان کو پابند کرے جو بجلی کا کیبل، تاریں اور لوہا وغیرہ ان سے لیتے ہیں انکی تھانے میں اطلاع دے کر پھر ان سے لیں۔ کیوں کہ شہر کے جو مین کباڑی ہیں ان کے ان چوروں سے لنک کو بھی ختم کریں۔

تاکہ چور باآسانی پکڑے جائیں اگر چور نہیں پکڑے جاتے تو وہ اسطرح کی ورداتیں ہوتی رہیں گی۔ علاقہ مکینوں نے ایس ایس پی لسبیلہ سے مطالبہ کیا کہ وہ ایس ایچ او اوتھل کو سختی سے ہدایت کریں کہ وہ کیبل چوروں کو فوری طور گرفتار کرکے کڑی سے کڑی سزا دی جائے تاکہ علاقہ مکین چوروں سے سکھ کا سانس لے سکیں۔

متعلقہ عنوان :