راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی بخار کے مزید 6 کیسز رپورٹ ہوئے، ڈاکٹرسجاد محمود

بدھ 10 اگست 2022 21:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2022ء) راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی بخار کے مزید 6 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 54 ہوگئی۔ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ایپیڈیمکس پریونشن اینڈ کنٹرول ڈاکٹر سجاد محمود نے بدھ کو بتایا کہ نئے کیسز میں چار مریض پوٹھوہار ٹائون کے علاقے چک جلال دین، ایک اڈیالہ روڈ جبکہ ایک مریض راول ٹائون کے علاقے رتہ امرال سے رپورٹ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر سجاد نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی نے یکم جنوری 2022 سے ضلع کے مختلف علاقوں میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 315 احاطے سیل،774 ایف آئی آرز، 932 کو چالان، 4454 کو نوٹسز جبکہ 2577000 روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔ محکمہ صحت کے اہلکار نے مکینوں پر زور دیا کہ وہ اپنے پانی کے ٹینکوں کو صاف رکھیں اور کسی بھی جگہ کو کھڑے پانی سے گیلا نہ چھوڑیں کیونکہ پانی جمع ہونا ڈینگی بخار سمیت مچھروں سے پھیلنے والی بیماریوں کی سب سے بڑی وجہ ہے۔

متعلقہ عنوان :