اے آر وائی نیوز کی بندش کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

بدھ 10 اگست 2022 22:29

اے آر وائی نیوز کی بندش کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2022ء) اے آر وائی نیوز کی بندش کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا، سیکرٹری پی ایف یو جے رانا عظیم کے وکیل آفتاب باجوہ نے درخواست میں موقف اپنایا کہ چیئرمین پیمرا کے پاس کسی چینل کو بند کرنے کا اختیار نہیں ، نوٹس دینے کے بعد معاملے کی انکوائری کر کے ہی فیصلہ کر سکتا ہے ، انکوائری میں تمام فریقین کو مساوی موقع دے کر سنا جانا چاہیے ، پیمرا نے اے آر وائی نیوز کو بغیر سنے ہی چینل کو کیبلز پر بند کر دیا ، وقوعہ کے دو مقدمات درج ہو چکے ہیں جس پر کارروائی ہو رہی ہے ، جب تک مقدمات کا فیصلہ نہیں ہوتا اے آر وائی کو بند نہیں کیا جا سکتا ، عدالت اے آر وائی کی نشریات فوری طور پر بحال کرنے کا حکم دی