Live Updates

کون عمران خان کو فوج سے لڑانا چاہتا ہی وہ ٹی وی پہ آکر بغاوت پر اکسا رہے ہیں، مصدق ملک

کیا ہمارے کہنے پر شہباز گل نے بیان دیا ،بیان

بدھ 10 اگست 2022 23:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2022ء) وفاقی وزیر مملکت برائے پیٹرولیم سینیٹر ڈاکٹرمصدق ملک نے استفسار کیا ہے کہ میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ کون ہے جو عمران خان کو فوج سے لڑانا چاہتا ہی کیا ہمارے کہنے پر شہباز گل نے بیان دیا ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر مملکت سینیٹر مصدق ملک نے چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی پریس کانفرنس پر ردعلم میں کہا کہ شہباز گل نے نوجوانوں کو اکسانے کی کوشش کی، پی ٹی ا?ئی کا سوشل میڈیا جو ٹرینڈ چلاتا ہے کیا وہ ہمارے کہنے پر چلاتا ہی ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بھارت جا کر پاکستان کے خلاف بات کی تھی، عمران خان ٹی وی پر آکر لوگوں کو بغاوت پر اکسا رہے ہیں، کیا شہدا کے خلاف منفی ٹرینڈ ہمارے کہنے پر چل رہے ہیں وفاقی وزیر مملکت مصدق ملک نے کہا کہ جس شخص نے بل گیٹس کے پیسے چرائے عمران خان نے اس کو رائزنگ اسٹار کہا ہے۔ مصدق ملک نے کہا کہ جو عمران خان کے ہیرو ہیں وہ ایک بڑے چور ڈیکلیئر ہوئے ہیں، خان صاحب اقتدار میں ا?ئے تو عارف نقوی کو 50 ارب کا فائدہ پہنچایا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات