خبروں کے نام پر انتشار، فتنہ پھیلانا غنڈہ گردی تو ہو سکتی ہے لیکن صحافت نہیں: مریم نواز

بدھ 10 اگست 2022 23:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2022ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہخبروں کے نام پر انتشار، فتنہ پھیلانا غنڈہ گردی تو ہو سکتی ہے لیکن صحافت نہیں ، آج جن حالات کا اے ا?ر وائی کو سامنا ہے وہ ان کے اپنے اعمال کی وجہ سے ہے۔

(جاری ہے)

اپنی ٹوئٹ میں مریم نے کہا کہ جھوٹ، بہتان اور لوگوں کی عزتیں اچھالنا ہمیشہ نہیں چل سکتا۔مریم نے یہ بھی کہا کہ صحافت کی آڑ میں مال بنانا اور خبروں کے نام پر ملک میں انتشار، فتنہ پھیلانا غنڈہ گردی تو ہو سکتی ہے لیکن صحافت نہیں، اسی لیے آج کوئی جیّد صحافی ان کا ساتھ دینے سے قاصر ہے۔