فیصل آباد میں غربت سے تنگ باپ نے 2 بیٹیوں کے گلے کاٹ کر خود بھی خودکشی کر لی

مالک مکان کا کرایہ دینا ہے ،انہوں نے تنگ کیا ہوا ہے، بیوی کی وفات کے بعد نوکری نہ ملنے سے بہت پریشان ہوں اور اپنے لیے کوئی جگہ نہیں: باپ بیٹیوں کی لاشوں کے قریب سے ملنے والے خط کی تحریر

muhammad ali محمد علی جمعرات 11 اگست 2022 00:49

فیصل آباد میں غربت سے تنگ باپ نے 2 بیٹیوں کے گلے کاٹ کر خود بھی خودکشی ..
فیصل آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اگست 2022ء) فیصل آباد میں غربت سے تنگ باپ نے 2 بیٹیوں کے گلے کاٹ کر خود بھی خودکشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد میں انتہائی دلخراش واقعہ پیشن آنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق غربت سے پریشان اور بیوی کی وفات کے بعد بیٹیوں کی کفالت کرنے سے قاصر مجبور باپ نے اپنی بیٹیوں کو بے دردی سے قتل کر کے خود کی بھی جان لے لی۔

بتایا گیا ہے کہ اہل محلہ کی شکایت پر پولیس جب جائے وقوعہ پر پہنچی تو اسے باپ اور بیٹیوں کی لاشوں کے قریب سے ایک خط ملا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ مجبور باپ نے انتہائی قدم اٹھانے سے قبل لکھے گئے خط میں بتایا کہ بیوی کی وفات کے بعد نوکری نہ ملنے سے بہت پریشان ہوں، مالک مکان کا کرایہ دینا ہے ، انہوں نے تنگ کیا ہوا ہے، جبکہ اپنے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ پولیس کے مطابق خط میں مزید لکھا ہے کہ ہماری لاشیں ایدھی ویلفیئر کو دے دی جائیں اور لاشوں کا پوسٹ مارٹم نہ کیا جائے، ہماری اجتماعی قبریں بنائی جائیں اور گھر کا سامان بھی ایدھی ویلفیئر کو دے دیا جائے ۔ پولیس کے مطابق لاشوں کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ اس تمام معاملے کی تفتیش کا بھی باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔