Live Updates

وزیر اعظم شہباز شریف کی کابینہ کی تعداد 61 تک جا پہنچی

عمران خان نے بطور وزیر اعظم 52 رکنی کابینہ چھوڑی تھی

Abdul Jabbar عبدالجبار جمعرات 11 اگست 2022 10:40

وزیر اعظم شہباز شریف کی کابینہ  کی تعداد 61 تک  جا پہنچی
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اگست 2022ء) وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ کی تعداد بڑھ کر 61 تک پہنچ گئی۔ وفاقی وزیر زیادہ ہونے کی وجہ سے وزارتیں کم پڑ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق اتحادی جماعتوں کو ایڈجسٹ کرنے کے دباؤ میں وزیر اعظم شہباز شریف کی کابینہ کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا۔ کابینہ کی تعداد بڑھ کر 61 تک پہنچ گئی۔ وزیر اعظم کے معاونین خصوصی کی تعداد بڑھ کر 16 ہوگئی اور صرف 3 کے پاس قلمدان ہیں اور باقی ماندہ 13معاونین خصوصی کے پاس کوئی قلمدان ہی نہیں ہے، وزرائے مملکت 7 اور مشیروں کی تعداد 4 ہے۔

جیوز نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے اعلان کیا تھا کہ کفایت شعاری اقدامات کے تحت کابینہ میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی تاہم اس کے بعد بھی کابینہ ارکان میں اضافے کا رجحان برقرار رہا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے ملک محمد احمد خان، روبینہ عرفان اور ملک عبد الغفار ڈوگر کو بطور معاون خصوصی تعینات کیا جس کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف کی کابینہ کی تعداد بڑھ کر 61 تک پہنچ گئی ہے۔

اس وقت وفاقی وزیر 34 اور وفاقی وزارتوں کی تعداد 33 ہے جبکہ جاوید لطیف کئی ماہ سے بغیر کسی قلمدان کے وفاقی وزیر ہیں۔ وزارت نہ ہونے کے باعث چوہدری سالک حسین کو وزارت یا ڈویژن نہیں بلکہ سرمایہ کاری بورڈ کا قلمدان دیا گیا۔ اسی طرح وزارت توانائی کے دو ڈویژنز میں سے پاور ڈویژن کا قلمدان خرم دستگیر جبکہ پیٹرولیم ڈویژن کا وفاقی وزیر کوئی نہیں بلکہ مصدق ملک کو وزیر مملکت کا قلمدان دیا گیا۔

سعد رفیق کے پاس وزارت ریلویز سمیت ہوا بازی ڈویژن کا قلمدان بھی ہے۔ وزیر اعظم کے معاونین خصوصی کی تعداد بڑھ کر 16 ہوگئی اور صرف 3 کے پاس قلمدان ہیں اور باقی ماندہ 13معاونین خصوصی کے پاس کوئی قلمدان ہی نہیں ہے، وزرائے مملکت 7 اور مشیروں کی تعداد 4 ہے۔ خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے بطور وزیر اعظم 52 رکنی کابینہ چھوڑی تھی۔ بطور وزیر اعظم عمران خان کی سبکدوشی کے وقت 25 وفاقی وزراء، وزرائے مملکت اور مشیروں کی تعداد 4، 4 اور معاونین خصوصی 19تھے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات