Live Updates

فوج مخالف بیانات دینے کے مقدمے میں نامزد افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے مطالبے کی قرارداد جمع

جمعرات 11 اگست 2022 12:30

فوج مخالف بیانات دینے کے مقدمے میں نامزد افراد کے نام ای سی ایل میں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2022ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے فوج مخالف بیانات دینے کے مقدمے میں نامزد افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی ۔

(جاری ہے)

رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ شہباز گل نے سوچی سمجھی منصوبہ بندی کے تحت افواج پاکستان کے خلاف بیان بازی کی،عمران خان نے بھی شہباز گل کے بیان کی مذمت کی بجائے دفاع کیا،ایک مخصوص چینل تحریک انصاف کو فوج مخالف بیانیے کیلئے باقاعدہ پلیٹ فارم مہیا کررہا ہے۔

مطالبہ ہے کہ اداروں کے خلاف بیانات دینے کے مقدمے میں نامزد تمام افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیںاور فوج مخالف بیان چلانے والے چینل کو بھاری جرمانہ کیا جائے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات