ملک بھر کی طرح ضلع کوٹلی میں بھی14اگست یوم آزادی پاکستان قومی جوش و جذبہ اور شایان شان طریقہ سے منانے کی تیاریوںکو حتمی شکل دیدی گئی

جمعرات 11 اگست 2022 14:30

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2022ء) ملک بھر کی طرح ضلع کوٹلی میں بھی14اگست یوم آزادی پاکستان قومی جوش و جذبہ اور شایان شان طریقہ سے منانے کے لئے تیاریوں کا جائزہ لے کر انھیں حتمی شکل دے دی گئی اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر امجد علی مغل کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرچوہدری ساجداسلم،اے ایس پی سیدعباس علی شاہ،اسسٹنٹ کمشنرچوہدری نعیم اختر،اسسٹنٹ ڈائریکٹروویمن ڈیپارٹمنٹ عطیہ جیلانی،ڈی ایف اوتجدیدڈویژن جنگلات محمداشرف پروانہ،اسسٹنٹ ڈائریکٹرسردارمحمدرفیق،ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت میاں نویداللہ،اے ڈی امورحیوانات ڈاکٹرالطاف حسین، سابق صدرمسلم لیگ ن راجہ محمدایوب،صدرانجمن تاجران ملک محمدیعقوب،ایس ڈی او محمدفرحان کریم،سیکرٹری کے ڈی اے مسعودرانا،سٹینوگرافرمحمدعقیل سلیم،سوشل ویلفیئرآفیسرسیدسفیرحسین شاہ،نمائندہ ڈی ای او مامون الرشید،سینئرکلرک محکمہ اوقاف،زاہدمحمودقریشی،ایس ڈی اولوکل گورنمنٹ سرفرازبیگ،ایس ڈی اوشاہرات محمداشفاق،،جنرل سیکرٹری نویدویلفیئرآصف علی قادری، ڈسٹرکٹ کوآرڈنیٹر بشارت راجہ، سینئرصدرمعلم حمیدزیدی،صدرمسلم کانفرنس محمداعجازمغل،جنرل سیکرٹری مسلم کانفرنس اعجازمغل،پی پی کے نصیرراٹھور،ڈاکٹرحمزہ عزیز،محمدبشیراعوان کے علاوہ دیگرنے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پرچم کشائی کی تقریب صبح8:30بجے احاطہ ڈی سی آفس میں ہوگی جبکہ ضلعی تقریب بلدیہ ہال میں منعقد ہوگی۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ تمام مساجد میں فجر کی نماز کے بعد ملکی سلامتی و ترقی اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لئے دعائیں مانگی جائیں گی۔ شہر کو رنگ برنگے بینرز،قومی پرچموں اور جھنڈیوں سے سجایا جائے گا۔

سرکاری و سرکاری عمارتوں لائینٹگ کا اہتمام کیا جائے گا۔ قومی ترانہ اور ملی نغموں کا بھی اہتمام ہو گا۔ 14 اگست کو تعطیل نہیں ہوگی اور سرکاری افسران اور اہلکاران ڈی سی آفس میں ہونے والی تقریب میں شرکت یقینی بنائیں۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال کی طرح اس باربھی یوم آزادی کو شایان شان طریقے سے منایا جائے گا، تمام مکاتب فکر کے لوگ یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کرکے اپنا یوم آزادی جوش و جذبے سے منائیں انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں تقاریر اور ملی نغموں کی تقریبات منعقد کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ آزادی عظیم نعمت ہے جو طویل جدو جہد اور بڑی قربانیوں کے بعد ہمیں ملی ہے ہم ملک کی سلامتی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے یوم آزادی کی تقریبات نئی نسل کو تاریخ اور قربانیوں سے آگاہ کرتی ہے جوان یوم آزادی شایان شان طریقے سے منانے کے لیے ایس اوپیز پر عمل کرتے ہوئے کام کریں گلی محلوں اور گھروں کو سبز ہلالی پرچم کی جھنڈیوں سے سجائیں دیں اور گھروں پر قومی پرچم لہرائیں پاکستان بنانے کے لئے ہمارے اسلاف نے عظیم قربانیاں دی ہیں۔