دبئی کے ولی عہد شیخ ہمدان نے گانا گاتے 4 سالہ بچے کی انسٹاگرام اسٹوری شیئر کردی

فلپائنی لڑکے اور منیلا میں رہنے والے اس کے والدین خوشگوار حیرت میں مبتلا‘ شیخ ہمدان کی پوسٹ کو ایک اعزاز اور بہت ہی ناقابل فراموش لمحہ قرار دے دیا

Sajid Ali ساجد علی جمعرات 11 اگست 2022 13:53

دبئی کے ولی عہد شیخ ہمدان نے گانا گاتے 4 سالہ بچے کی انسٹاگرام اسٹوری ..
دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 11 اگست 2022ء ) دبئی کے ولی عہد شیخ ہمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے گانا گاتے 4 سالہ بچے کی انسٹاگرام اسٹوری شیئر کردی۔ گلف نیوز کے مطابق ایک چار سالہ فلپائنی لڑکے کیل گیبریل ایس لم اور فلپائن میں رہنے والے اس کے والدین اس وقت حیران رہ گئے، جب انہیں دبئی میں رہنے والے ایک دوست کا پیغام موصول ہوا جس میں اس نے انہیں بتایا کہ دبئی کے ولی عہد اور ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ ہمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ننھے کیل کے گانے کی ویڈیو شیئر کی ہے، جس پر کیل لم کی والدہ مینل کارلا لم نے جلدی سے انسٹاگرام کو چیک کرنے کے لیے کھولا تو یہ سچ ثابت ہوا کیوں کہ دبئی کے ولی عہد نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر کیل کے گانے 'ہاؤ ڈیپ از یور لو' گاتے ہوئے ایک ویڈیو کو پوسٹ کیا تھا۔

(جاری ہے)


منیلا میں رہنے والی لم نے کہا کہ میرے ایک اسکول دوست، جو اب دبئی میں رہتے ہیں، انہوں نے ہفتے کی سہ پہر مجھے میسج کیا کہ دبئی کے ولی عہد نے ہمارے بیٹے کی ویڈیو شیئر کی ہے، میں اسے چیک کرنے کے لیے انسٹاگرام پر گئی اور میں نے اپنے شوہر کو جو اس وقت امریکہ میں ہیں فوراً فون کیا اور اسے جگایا اور پھر میں نے گھر والوں کو اس کے بارے میں بتایا، ہمیں یقین نہیں آیا کہ ایسا ہوا ہے، پورا خاندان اسے دیکھ کر پرجوش تھا اور یہ ایک اعزاز کی بات ہے کہ شیخ ہمدان نے اسے پوسٹ کیا، یہ ہمارے لیے ایک بہت ہی ناقابل فراموش تجربہ بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیل اس وقت سو رہا تھا، جب وہ بیدار ہوا تو میں نے اسے بتایا تو وہ جوش و خروش سے بستر پر چھلانگیں لگاتا رہا، وہ بہت خوش ہوا اور فوراً مجھ سے شیخ ہمدان کی پوسٹ دکھانے کو کہا، اس کے بعد وہ سری سے دبئی کے ولی عہد کے بارے میں چیزیں دکھانے کے لیے کہتا رہا۔


کیل کی صلاحیتوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے اس کی ماں نے کہا کہ اس نے گانا اس وقت شروع کیا جب وہ دو سال کا تھا، اس کے والد نے دیکھا کہ وہ آسانی سے گانوں کی دھنیں اٹھا لیتا ہے، پھر وہ چند منٹوں کے بعد موسیقی کے ساتھ گنگناتا اور صرف دو دن میں گانا یاد کرتا، اس لیے کیل کے والد جان گیبریل لم نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنے بیٹے کی موسیقی کی صلاحیتوں میں اس کی مدد کے لیے کچھ وقت گزاریں گے، پھر انہوں نے گانوں کی ریکارڈنگ کے لیے ضروری سامان خریدا اور وہ روزانہ مشق کرنے لگا، وہ دن کا آغاز مختلف گانے بجا کر اور گا کر کرتا ہے۔

مینل کارلا لم نے کہا کہ کیل کے والدین باقاعدگی سے اپنے بیٹے کی ویڈیوز اپ لوڈ کرتے ہیں جو گانے کے مختلف کور گاتا ہے، اس کے والد ہی ویڈیوز ایڈٹ کرتے ہیں اور میں انہیں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتی ہوں، تبصروں کا جواب دینے کی ذمہ داری بھی میری ہے۔