نارروال میں اوزان و پیمائش کے خلاف مہم جاری ، خصوصی ٹیمیں تشکیل

جمعرات 11 اگست 2022 16:21

نارروال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2022ء) نارروال میں اوزان و پیمائش کے خلاف مہم کامیابی سے جاری ہے۔ ذیشان نیاز ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریزنارووال نے مریدکے روڑ اور نیو لاہور روڑ نارووال میں واقع پٹرول پمپس کے پیمانہ جات کی چیکنگ کی اور پیمانہ میں کمی و بیشی پر متعدد پٹرول پمپس کے چالان کر کے مبلغ 20000ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

(جاری ہے)

جبکہ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے خصوصی ٹیم نے شہر کے گردو نواح کے دوکانداروں کے پیمانہ جات چیک کیے اور موقع پر شکایات کا ازالہ کیا۔یاد رہے کہ یہ کاروائی ڈپٹی کمشنر نارووال کی زیر نگرانی کی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :