ذخیرہ اندوزی،ناقص اور مہنگی اشیا کی فروخت کیخلاف مہم کامیابی سے جاری ہے ،ڈسٹرکٹ آفیسرانڈسٹریز

جمعرات 11 اگست 2022 19:09

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2022ء) ،ڈسٹرکٹ آفیسرانڈسٹریز نیاز نے کہا ہے کہ چیف سیکریٹری پنجاب اور ڈپٹی کمشنرنارووال کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ذخیرہ اندوزی،ناقص اشیا اور مہنگی اشیا کی فروخت کیخلاف مہم کامیابی سے جاری ہے،اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنرنارووال کی طرف سےپرائس مجسٹریٹس کوواضح ہدایت کی گئی ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پردکانوں پرچیکنگ کا تسلسل متواترجاری رکھاجائےتاکہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو اعتدال میں رکھاجاسکے۔

(جاری ہے)

ڈی او انڈسٹریز نے اس حوالے سے بتایاکہ اگست کے پہلے عشرہ کے دوران ضلع بھرمیں پرائس مجسٹریٹس کی طرف سے 1150د کانوں کی انسپکیشنزکی گئی اس دوران 225 دوکاندارخلاف ورزی کے مرتکب پائے گے جنہیں مجموعی طورپر5لاکھ24ہزار500 جرمانہ کیاگیاجبکہ2مقدمات درج کرائے گئے اور2 افرادکی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔\378

متعلقہ عنوان :