محکمہ جنگلی حیات کا پنجاب بھر میں غیر قانونی شکاریوں کابلاامتیاز تعاقب جاری وساری

جنگلی بٹیر اور طوطوںکے غیرقانونی شکار میں مصروف تین افراد گرفتار، چالیس ہزار روپے جرمانہ

جمعرات 11 اگست 2022 19:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2022ء) سیکرٹری جنگلات ، جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب کیپٹن (ر) محمد ظفر اقبال کی خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب مبین الٰہی کی زیر قیادت محکمہ کا پنجاب بھر میں جنگلی حیات کے غیرقانونی شکار ، کاروبار اور ناجائز پکڑ دھکڑ کیخلاف آپریشن بلاامتیاز جاری وساری ہے اور جس کے نتیجے میں جنگلی بٹیر اور طوطوںکے غیرقانونی شکار میں ملوث تین افرادگرفتار ، چالیس ہزار روپے جرمانہ عائد ۔

تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف ضلع بہاولنگر منور حسین نجمی نے فیلڈ سٹاف کے ہمراہ تحصیل فورٹ عباس سے جنگلی طوطوں کاغیر قانونی شکار کرنے والے دو افراد کو رنگے ہاتھوں جال سمیت گرفتار کرکے انہیں بیس ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ کیا ۔

(جاری ہے)

ایسی ہی ایک دیگر کامیاب کارروائی میں تحصیل چشتیاں سے جنگلی بٹیر کا غیرقانونی شکار کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کرکے اسے مبلغ دس ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ کیا جبکہ تحصیل منچن آباد سے بھی ایسی ہی ایک کامیاب کوشش کے نتیجے میں جنگلی طوطوں کاشکار کرنے والے ایک غیر قانونی شکاری کو موقع پر گرفتار کرکے اسے کیخلاف وائلڈلائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر چالان مرتب کیا اور ملزم کی جانب سے کیس کمپائونڈ کرنے کی درخو است پر مبلغ دس ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ کرکے کیس نمٹادیا۔

متعلقہ عنوان :