چیئرمین تحصیل پشتخرہ ہارون صفت نے 42 کروڑ 56 لاکھ 43 ہزار 8 سو 90روپے کا بجٹ پیش کردیا

پشتخرہ کے تمام ممبران ایک ساتھ مل کر علاقے کی ترقی وتعمیر میں اپنا کرد ار پیش کر ے ‘ ہارون صفت پشتخرہ کونسل کے چیئرمینوں نے ہاتھ اٹھاکر بجٹ پاس کردیا

جمعرات 11 اگست 2022 21:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2022ء) تحصیل چیئرمین ہارون صفت نے تحصیل کونسل پشتخرہ کا 42 کروڑ 56 لاکھ 43 ہزار 8 سو 90روپے کا بجٹ پیش کردیا جس میں پریذائیڈنگ آفیسر حاجی دراشاہ نے اجلاس کی صدارت کیں جس میں کل متوقع آمدن 35 کروڑ 95 لاکھ 32 ہزار 8 سو 40 روپے ‘ جس میں ٹی ایم اے پشتہ خرہ پشاور کے اپنے ذرائع سے متوقع آمدن 2 کروڑ 70 لاکھ 6 ہزار 840 روپے ‘ آکڑا شئیر کا حصہ 8 کروڑ 19 لاکھ 20 ہزا ر روپے ‘ یوآئی پی ٹیکس کی مد میں متوقع 80 لاکھ روپے ‘ پی ایف سی شئیر کی مد میں متوقع 23 کروڑ 41 لاکھ 6 ہزار روپے جس میں ترقیاتی بجٹ 24 کروڑ 91 لاکھ 6 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں غیر ترقیاتی بجٹ کیلئے 17 کروڑ 10 لاکھ 20 ہزار 8 سو 53 روپے مختص کئے گئے ہیں جس میں نوجوانوں کی صحت مندانہ سرگرمیوں کی جانب سے راغب کرنے کیلئے 20 لاکھ روپے قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے 20 لاکھ روپے ‘مطالیاتی دورے اور انٹرٹیمنٹ چارجز کیلئے 30 لاکھ روپے مختنص کئے گئے ہیں اس موقع پر تحصیل چیئرمین ہارون صفت نے اے ڈی لوکل گورنمنٹ کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ کہ صوبائی حکومت کی طرف سے تحصیل پشتہ خرہ کے وی سیز اور این سیز کیلئے مختص کردہ مبلغ 15 کروڑ 60 لاکھ 71 ہزار روپے کے مطابق تمام نیبر ہڈ کونسل اور ویلج کونسل کے بجٹ جلد از جلد تیار کروانے اور پاس کروانے کے لیے سیکرٹریز کو ہدایات جاری کر دئیے ہیںاور ہر نیبر ہڈ اورویلج کونسل کی پاس شدہ بجٹ کا پی د فتر چیئرمین تحصیل لوکل گورنمنٹ پشتخًرہ پشاور ارسال کرووائیں اس موقع پر پر تمام ممبران نے ہاتھ اٹھاکر بجٹ پاس کردیا جس پر تحصیل چیئرمین ہارون صفت نے تمام ممبران کا شکریہ ا دا کیا اور کہاکہ چیئرمینوں کو برابری کی بنیاد پر بجٹ میں حصہ دو نگا تاکہ پشتخرہ کے تمام ممبران ایک ساتھ مل کر علاقے کی ترقی وتعمیر میں اپنا کرد ار پیش کرے ۔

متعلقہ عنوان :