گردشی قرضوں کو کم کرنے کے لئے اَصل اسباب جاننے کی ضرورت ہے۔ الطاف میمن

جمعرات 11 اگست 2022 22:04

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2022ء) حیدرآباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے صدر محمد الطاف میمن نے کہا ہے کہ بجلی کا شعبہ سالانہ کھربوں روپے کا قومی معیشت کو نقصان دے رہا ہے۔

(جاری ہے)

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے اعداد وشمار کے مطابق پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 2.467 ٹریلین روپے ہوچکا ہے جو جی ڈی پی کا 3.8 فیصد اور ملک کے کل قرضوں کا 5.6 فیصد تک پہنچ گیا ہے اور اگر پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ اسی رفتار سے بڑھتا رہا اور اِس پر قابو نہ پایا گیا تو 2025 تک یہ قرضہ 4.0 ٹریلین روپے تک پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :