ڈائمنڈ جوبلی تقریبات ،ْ بذریعہ فن و ثقافت ،ْعوام کو اپنی قدروں سے قریب رکھنا ہے‘فرحت جبیں

پنجاب کی دھرتی اپنے اسلاف کے سنہرے اصولوں ،روایتوں کی حفاظت اور جذبوں کے احترام کی امین ہے‘ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء

جمعرات 11 اگست 2022 22:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2022ء) محکمہ اطلاعات وثقافت پنجاب کے زیر اہتمام پاکستان کے 75ویں یوم آزادی کی مناسبت سے چار روزہ ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔ ،ْ 75سالہ ڈائمنڈ جوبلی تقریبات میں پنجاب کی ثقافت و ورثہ کو اُجاگر کیا جا رہا ہے۔پنجاب بھر میںہاتھ سے بنائی گئی اشیاء کے اسٹالز،ہارس رقص ،فوک موسیقی،روایتی کھانوں کے اسٹالز اس میلے کا حصہ ہیں۔

اس حوالے سے ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء فرحت جبیں نے اپنے پیغام میں کہا کہ محکمہ اطلاعات وثقافت کی یہ کاوش اپنے تمدن کے اظہار کامظہر ہے،پنجاب کی دھرتی اپنے اسلاف کے سنہرے اصولوں ،روایتوں کی حفاظت اور جذبوں کے احترام کی امین ہے،یہاں کے باسی بہت محبت کرنے والے ہیں،ان کی سوچ اعلی ،کام عمدہ ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ اطلاعات وثقافت نے شب و روز محنت کے بعد اتنا شاندار میلہ سجایا ہے۔

پنجاب کی دھرتی کے حوالے سے اظہار تشکر کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پنجاب کو قدرت نے حسین موسم دیئے،یہاں گلشن گلشن پھول کھلتے،جنوں خیز ہوائیں چلتی ہیں،تحریک آزادی کے قائدین کو سلام پیش کرتے ہیں،ان کی قربانیوں کی بدولت ہم سرخرو ہوئے۔محکمہ اطلاعات وثقافت ،ْ اپنی عظمتوں کے سفر کو فن و آرٹ کے ذریعے کے نئی نسل تک پہنچا رہا ہے۔محکمہ اطلاعات وثقافت ،ْ اپنی خدمات میںبے مثال،کارکردگی میں لازوال اور بھرپور عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔