کمشنر راولپنڈی کی ہدائیت ، راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے انسداد ڈینگی ڈے منایا

شہریوں کی آگاہی کیلئے شہر بھر میں آگاہی بینرز آویزاں کئے گئے،کمپنی کے ورکرز انسداد ڈینگی کی صفائی مہم میں شہر کو مینوئل سوئیپنگ،واشنگ ،نالیوں کی ڈی سلٹنگ،اوپن پلاٹوں کی صفائی کے ذریعے ڈینگی فری سٹی بنانے کی کاوشوں میں مصروف

جمعرات 11 اگست 2022 22:39

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2022ء) کمشنر راولپنڈی کی ہدائیت پر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے جمعرات کے روز انسداد ڈینگی ڈے منایا،شہریوں کی آگاہی کیلئے شہر بھر میں آگاہی بینرز آویزاں کئے گئے،راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرز انسداد ڈینگی کی صفائی مہم میں شہر کو مینوئل سوئیپنگ،واشنگ ،نالیوں کی ڈی سلٹنگ،اوپن پلاٹوں کی صفائی کے ذریعے ڈینگی فری سٹی بنانے کی کاوشوں میں مصروف ہیں،شہری بھی گھر کے ساتھ گلی ،محلے کی صفائی کا خاص خیال رکھیں ،کہیں پانی کھڑا نہ ہونے دیں،کسی بھی شکایت کی صورت میں ہماری ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں یا ہمارے سوشل میڈیا اکائونٹس پر شکایت درج کرائیں ،ہم سب ملکر اپنے شہر کو ڈینگی فری سٹی بنائیں گے انسداد ڈینگی ڈے کے موقع پرراولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کمیونیکیشن ٹیم نے سکستھ روڈ موبائل پلازہ کے دکانداروں اور خریداروں کو صفائی کا خاص خیال رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے انسدا د ڈینگی کی حفاظتی تدابیر سے آگاہ کیا اورمعلوماتی پمفلٹس بھی تقسیم کئے ،ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اویس منظور تارڑ کی ہدایت پر آر ڈبلیو ایم سی ہیڈآفس میں مچھروں کی روک تھام کیلئے بھرپور صفائی کی گئی،پانی کی ٹینکی کو صاف کر کے کور کر دیاگیا،واش روم اور دیگر جگہوں پر کھڑے پانی کو صاف اور خشک کر دیا گیا، ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اویس منظور تارڑ نے انسداد ڈینگی ڈے کے موقع پرکہا کہ شہر کی صفائی کے زریعے ڈینگی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، صفائی کی کاوشوں میں شہریوں کا بھرپور تعاون ڈینگی فری راولپنڈی کے ہدف کے حصول میں معاون ثابت ہوگا،آگاہی مہم میں ہم شہربھر میں لوگوں کو ڈینگی سے تحفظ کے اقدامات اور احتیاطی تدابیر سے آگاہ کررہے ہیںساتھ ڈینگی کے تدارک کے پیغامات پر مشتمل پمفلٹس بھی تقسیم کئے جا رہے ہیں، انسداد ڈینگی ڈے کے موقع پر شہر بھر میں خصوصی صفائی مہم کے تحت کنٹینرز صاف کئے گئے،گلی ،محلوں میں مکینیکل واشنگ اور سوئیپنگ کی گئی ، نالیوں کی ڈی سلٹنگ کاکام بھی کیا گیا ،خالی پلاٹوں کو صاف کرکے ڈینگی اور جراثیم کے خاتمے کیلئے چونے کا چھڑکائو کیا گیا، اسی طرح راولپنڈی کی تحصیلوں کہوٹہ،گوجرخان،کلر سیداں،ٹیکسلا اور مری میں بھی یوم انسداد ڈینگی پر پمفلٹس تقسیم کئے گئے، ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اویس منظورتارڑ نے شہرمیں صفائی اور آگاہی مہم کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کیا ،آپریشنل سٹاف نے انہیںصفائی مہم پر بریفنگ دی، انہوں نے اس موقع پر شہریوں سے بات چیت کرتے ہوئے صفائی کے حوالے انکے مسائل سنے اور تجاویز بھی لیں۔