Live Updates

حیدرآباد، امپوڑٹیڈ حکومت تحریک انصاف اور فوج کو لڑوانے کی سازش کررہی ہے جس میں انہیں ناکامی ہوگی، حلیم عادل شیخ

جمعرات 11 اگست 2022 23:03

حیدرآباد، امپوڑٹیڈ حکومت تحریک انصاف اور فوج کو لڑوانے کی سازش کررہی ..
ٍحیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ امپوڑٹیڈ حکومت تحریک انصاف اور فوج کو لڑوانے کی سازش کررہی ہے جس میں انہیں ناکامی ہوگی۔ ہم مضبوط فوج کے حامی ہیں ۔ وہ حیدرآباد سیشن کورٹ حیدرآباد میں اپنے مقدمے کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ شہباز گل نے اگر کوئی غلطی کی ہے تو اسے صفائی کا موقع دیا جائے ۔

(جاری ہے)

فوج اور عوام ایک ساتھ ہیں اور دونوں ایک دوسرے کا حصہ ہیں۔ فوج ہمارا ادارہ ہے ہم اس کا احترام کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں نواز شریف ۔ مریم نواز ۔ ایاز صادق اور دیگر نے فوج کو کمزور کرنے کی سازش کی ۔ ان کے بیانات ریکارڈ پر موجود ہیں ۔ خود آ صف زرداری نے ماضی میں فوج کے خلاف بیانات دئیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ امپورٹڈ حکومت جو کچھ کررہی ہے اس سے ملک کو نقصان پہنچے گا۔ اس وقت امپورٹڈ حکومت انتقامی کارروائی پر اترائی ہے۔ سیاستدان اور صحافیوں کو جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے ۔ مجھ پر 1987 کا کیا اب بنایا گیا ہے لیکن ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں اور مقدمات میں پیش ہورہے ہیں

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات