وزیراعظم شہباز شریف کے احکامات کی روشنی میں مذہبی ،سیاسی اور قوم پرست جماعتوں کے قیادت پر مشتمل جرگہ کل ہوگا

جمعرات 11 اگست 2022 23:03

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2022ء) وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے احکامات کی روشنی میں مذہبی سیاسی اور قوم پرست جماعتوں کے قیادت پر مشتمل جرگہ کل بنوں درانی ہائوس میں منعقد ہوگا وزیرستان کے حالات کے پیش نظر وزیرستان میں امن و امان کی صورتحال اور وزیرستان میں جاری دھرنا سمیت دیگر مسائل پر قبائلی عمائدین سے ملاقات کیلئے اتحادی جماعتوں اور پشتون قوم پرست جماعتوں کے ارکان پر مشتمل سولہ رکنی جرگہ قائم کردیا وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق یہ جرگہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور خیبر پختونخوا میں اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی کے درمیان ہونے والی میٹنگ کے نتیجہ میں تشکیل دیا گیا ہے جرگے کا باقاعدہ اجلاس آج بروز جمعہ بارہ اگست کو درانی ہاوس میوہ خیل میں ہوگا بعد ازاں لائحہ عمل طے کرنے کے بعد جرگہ میر علی دھرنا میں شرکت کرے گا اور قبائلی عمائدین سے مذاکرات کرے گاجرگہ ممبران میں صوبائی اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی۔

(جاری ہے)

سینیٹر مولانا عطاء الرحمن۔ پی پی پی کے صوبائی نجم الدین خان اور فیصل کریم کنڈی۔ مسلم لیگ کے صوبائی صدر امیر مقام خان اور جنرل سیکریٹری مرتضی جاوید عباسی۔ قومی وطن پارٹی کے صوبائی چئیرمین سکندرخان شیرپاو عبداللہ ننگیال عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان۔ جماعت اسلامی کے صوبائی امیرسنیٹر مشتاق احمد۔اور صوبائی ا میر پروفیسر ابراہیم خان،نیشنل پارٹی کے مختیار خان،پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے حیدر خان ایڈوکیٹ جماعت اہلحدیث ڈاکٹر ذاکر شاہ، جمعیت علماء پاکستان کے فیاض خان اور جے یو آئی کے مولانا عطاء الحق درویش شامل ہیں جرگہ کا غیر معمولی اجلاس آج بنوں میں ہوگا