ڈپٹی کمشنر جہلم کی زیرصدارت ضلع بھر میں جاری انسداد ڈینگی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کا اجلاس

ان ڈور اور آوٹ ڈور سرویلنس کو تیز کیا جائے، ہاٹ سپاٹس پر خصوصی توجہ دی جائے،ڈپٹی کمشنر جہلم کی ہدایت

جمعرات 11 اگست 2022 23:05

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2022ء) ڈپٹی کمشنر جہلم کامران خان کی زیرصدارت ضلع بھر میں جاری انسداد ڈینگی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مظہر حیات نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس سٹاف کی ٹریننگ مکمل ہو چکی ہے، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال سمیت تمام ٹی ایچ کیوز میں ڈینگی کاؤنٹرز فنکشنل کر دیے گئے ہیں۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کامران خان نے ہدایت کی ان ڈور اور آوٹ ڈور سرویلنس کو تیز کیا جائے، ہاٹ سپاٹس پر خصوصی توجہ دی جائے، مون سون موسم میں دفاتر کی چھتوں سمیت کسی جگہ پر بارشی پانی کو اکٹھا نہ ہونے دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی سرویلینس ٹیمیں مسجدوں، قبرستان و دیگر مقامات کی سرویلنس بھرپور انداز میں جاری رکھیں تاکہ کسی بھی مقام پر ممکنہ ڈینگی لاروا کی افزائش نہ ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :