سوئم امام حسین ؓکا مرکزی جلوس امام بارگاہ آخرالزمان پر اختتام پزیر

جمعرات 11 اگست 2022 23:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2022ء) سوئم امام حسین ؓکا مرکزی جلوس امام بارگاہِ صاحب الزمان گلستان جوہر سے برآمد ہوا اور اپنے طے شدہ راستوں کے مطابق امام بارگاہ آخرالزمان پر اختتام پزیر ہوگیا۔ جمعرات کو سوئم امام حسین علیہ السلام کی مرکزی مجلس عزا سے خطیب اہلبیت علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے خطاب کیا۔ بعد از خطاب جلوس عزا برآمد ہوا جس میں ہزاروں کی تعداد میں مرد خواتین بچے اور بزرگ شہدا کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

پاک حیدری سکائوٹس کی قیادت میں جلوس کے راستوں پر شہدائے کربلا کی یاد میں پانی شربت کی سینکڑوں سبیلیں لگائی گئیں اور نذر و نیاز کا اہتمام کیا گیا تھا جبکہ ہزاروں کی تعداد میں عزاداران امام حسین ؓنے سینہ کوبی کرتے ہوئے جلوس عزا کا امام بارگاہ آخر الزمان پر اختتام کیا۔ اس موقع پر مختلف سیاسی عمادین اور حکومتی و ریاستی اداروں کے اہلکار و نمائندے بھی جلوس میں شریک ہوئے اور جلوس عزا کی حفاظت کے لئے سکیورٹی کے مناسب اقدامات بھی اٹھائے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :