ی*ورلڈ کپ کے لئے قطر کی جانب سے پاکستانیوں کو عارضی ملازمت دینے کا اعلان بے سود ثابت

Iویزے کے بعد میڈیکل ٹیسٹ کی محدود سہولت نوجوانوں کی راہ میں رکاوٹ بن گئی،طبی معائنے میں گنجائش کم ہونے سے پاکستانیوں کی جہ بھارتی اور بنگلہ دیشیوں کو مواقع ملنے لگے

جمعرات 11 اگست 2022 22:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2022ء) ورلڈ کپ کے لئے قطر کی جانب سے پاکستانیوں کو عارضی ملازمت دینے کا اعلان بے سود ثابت ہونے لگا،قطر کے ویزے کے بعد میڈیکل ٹیسٹ کی محدود سہولت نوجوانوں کی راہ میں رکاوٹ بن گئی ہے۔ طبی معائنے میں گنجائش کم ہونے سے پاکستانیوں کی جہ بھارتی اور بنگلہ دیشیوں کو مواقع ملنے لگے۔اوورسیز ایمپلائمٹ پرموٹرز ایسوسی ایشن نے وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز ساجد حسین کو لکھے گئے مکتوب میں قطری ویزہ کے مسائل کی جانب توجہ دلائی گئی ہے۔

مکتوب کے مطابق قطر ویزہ سینٹر کے معاملات شفاف طریقے سے نہیں چلائے جارہے ہیں طبی معائنے میں نوجوان کیوں ناکام ہوا اس کی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اگر طبی معائنے میں ہونے والے ٹیسٹ کی فہرست جاری کردی جائے تو ویزہ لگوانے سے قبل ٹیسٹ کرا لئے جائیں اور ان فٹ نوجوانوں کا ویزہ نہ لگوایا جائے۔

(جاری ہے)

مکتوب میں وفاقی وزیر کی توجہ اس بات پر بھی دلائی گئی ہے کہ قطر ویزہ سینٹر کے طبی معائنے کی گنجائش یومیہ 300 ہے جبکہ فیفا فٹبال ورلڈ کپ کے لئے ہزاروں پاکستانیوں کی ضرورت ہے۔

طبی معائنے کی گنجائش نہ ہو نے کی وجہ سے ویزہ لگنے کے بعد نوجوانوں کو 50 سے 55 دن انتظار کرنا پڑتا ہے۔ جس کی وجہ سے اکثر نوجوان اپنی ملازمت پر پہنچ نہیں پاتے ہیں اور ان کی جگہ بھارتی یا بنگلہ دیشی نوجوانوں کو بھرتی کیا جارہا ہے۔ ایسوسی ایشن نے وفاقی وزیر سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے تاکہ فیفا ورلڈ کپ کے لئے پاکستانیوں کو ملازمت مل سکے اور ملک قیمتی زرمبادلہ کما سکی