ا* پاکستان کا ریجنل تجارتی خسارہ مزید بڑھ گیا ہے ، عرفان اقبال شیخ
جمعرات 11 اگست 2022 22:10
(جاری ہے)
اس وجہ سے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر اور زرمبادلہ کے ذخائر پر اضافی بوجھ بھی پڑا۔
عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ اس صورتحال میں ایف پی سی سی آئی کی دیرینہ پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوا ہی؛کیونکہ یہ ایک حقیقت ہے کہ ریجنل تجارت پائیدار بنیادوں پر ملکی برآمدات کو بڑھانے اور ملک کے حقیقی ایکسپورٹ پو ٹینشل کو حاصل کرنے کے لیے کلید ی حیثیت رکھتی ہے۔اس سب کے با وجود حکومت اب بھی ریجنل ایکسپورٹ سپورٹ پروگرام کے ذریعے سہولیات اور ترغیبات دینے کو آمادہ نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں ایسے علاقائی بلاکس اور ممالک بھی ہیں کہ جن کی کل تجارت کا 70 سے 80 فیصد حصہ علاقائی اور ذیلی علاقائی ممالک پر منحصر ہے۔ عرفان اقبال شیخ نے اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) اور ڈیویلپنگ(D-8) کے پلیٹ فارمز کے ذریعے ریجنل تجارت پر توجہ مرکوز کرنے پر زور دیا ہے۔ واضح رہے کہ ای سی او میں کل دس ممالک ہیں اور ڈی ایٹ میں کل آٹھ ممالک شامل ہیں؛جبکہ ان اتحادوں میں کچھ بڑی اکانومیز بھی شامل ہیں اور پاکستان انہیں کئی بڑے شعبوں میں اپنی برآمدات بڑھا سکتا ہے۔ان بڑے شعبو ں میں ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل مصنوعات؛ کھیلوں کا سامان؛سرجیکل آلات؛ چاول، پھل اور سبزیاں؛ مینو فیکچرنگ میٹر یل اور سب سے نمایاں طور پرآئی ٹی سروسز شامل ہیں۔ صدر ایف پی سی سی آئی عرفان اقبال شیخ نے وضاحت کی کہ یہ کوئی راکٹ سائنس نہیں ہے کہ علاقا ئی تجارت کے پو ٹینشل کو بروئے کار لا نے سے پاکستان کی برآمدات دو سے تین سال کے مختصر عرصے میں 5 سے 10 ارب ڈالر تک بڑھ سکتی ہیں۔ عرفان اقبال شیخ نے تجویز پیش کی کہ پاکستان کو تجارت بڑھانے کی خاطر علاقائی ممالک کے ساتھ موثر بینکنگ چینلز قائم کرنے کے لیے فعال طور پر کام کرنا چاہیی؛ بڑی بارڈر مارکیٹس بنانی چاہیی؛ مقامی کرنسیوں میں تجارت کے آپشن پر غور کرنا چاہیے اور بارٹر ٹریڈ کے عملی میکانزم پر کام کرنا چا ہییمزید تجارتی خبریں
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی
-
سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
-
کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان
-
پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی
-
لاہور: برائلر گوشت کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئیں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں 12روپے کلو کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.