وزیر اعظم کا متاثرین کی آباد کاری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار

شہباز شریف کی متعلقہ حکام کو اس سلسلے میں تمام وسائل کو بطریق احسن بروئے کار لانے کی ہدایت

جمعرات 11 اگست 2022 22:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2022ء) وزیر اعظم شہباز شریف نے متاثرین کی آباد کاری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو اس سلسلے میں تمام وسائل کو بطریق احسن بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری ریلیف اور بحالی کے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وزیرمواصلات مولانااسعدمحمود، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان، وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ شازیہ مری، وزیر ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق، وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمرزمان کائرہ، ممبر صوبائی اسمبلی ثناء اللہ بلوچ، چیئرمین این ڈی ایم اے اورمتعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں وزیر اعظم کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی امداد اور انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے جاری صوبائی اور ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں پر تفصیلی سے بریفنگ دی گئی۔

وزیر اعظم نے متاثرین کی آباد کاری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیااور متعلقہ حکام کو اس سلسلے میں تمام وسائل کو بطریق احسن بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔وزیر اعظم نے متاثرہ لوگوں کی امداد اور تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی بروقت بحالی کو یقینی بنانے کے لیے این ڈی ایم اے اور این ایچ اے کے کردار کو سراہا، اور انہیں مزید بارشوں کے امکان کے تناظر میں اپنی صلاحیتوں کو زیادہ بہتر بنانے کی ہدایت کی۔