لیہ میں غیر اخلاقی ویڈیوز کیلئے تربیت یافتہ جانوروں کے استعمال کا انکشاف
اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی نے خطرناک گینگ کو بے نقاب کر دیا، شریف گھرانوں کی لڑکیوں کو پھنسا کر زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف، ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں شروع کر دی گئیں
محمد علی جمعہ 12 اگست 2022 00:35
(جاری ہے)
لڑکی نے پولیس کو دیے گئے بیان میں اس مکروہ دھندے میں ملوث خطرناک گینگ کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات بھی کیے۔
متاثرہ لڑکی کے مطابق شریف گھرانوں کی معصوم لڑکیوں کو پھنسا کر زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے، ان کی غیر اخلاقی ویڈیوز کیلئے تربیت یافتہ جانوروں کا استعمال بھی کیا جاتا ہے اور پھر ان ویڈیوز کو غیر اخلاقی ویب سائٹس پر فروخت کیا جاتا ہے۔ مکروہ دھندے میں ملوث گینگ میں 20 سے زائد مرد و خواتین شامل ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔ متاثرہ لڑکی کی شکایت موصول ہونے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔ واقعہ کا علم ہونے پر ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق نے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دینے کے احکامات جاری کرکے 12 گھنٹوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری یقینی بنانے کا حکم دیدیا ہے ۔ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب نے کہا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ،ملزمان کے خلاف زمین تنگ کر دی جائے ،جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کر کے حقائق سامنے لائے جائیں اور متاثرہ لڑکی کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ لیہ پولیس نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیکر ملزمان کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
راولپنڈی، مسافر بس میں ڈکیتی، ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق بس کا ڈرائیور زخمی
-
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
مفت دوائیں گھرپہنچانے کا منصوبہ،دیہاتوں کے مریض سہولت سے فائد ہ نہیں اٹھاسکیں گے
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.