ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا تحریک منہاج القرآن پنجاب کے سابق نائب ناظم،سینئر رہنما راجہ ساجد محمودکے انتقال پر اظہار افسوس

جمعہ 12 اگست 2022 11:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2022ء) تحریک منہاج القرآن کے بانی ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تحریک منہاج القرآن پنجاب کے سابق نائب ناظم،سینئر رہنما راجہ ساجد محمودکے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔ انہوں نے کہا کہ راجہ ساجد محمود مخلص، نیک اور صالح انسان تھے،وہ تحریک منہاج القرآن کے متحرک رہنما اور خدمت گزار تھے،ان کی رحلت پر ان کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے دعا کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اورلواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلی خرم نواز گنڈاپور، بریگیڈئیر(ر) اقبال احمد خان، جی ایم ملک، جواد حامد، محمد رفیق نجم، نور اللہ صدیقی، علامہ رانا محمد ادریس،راجہ زاہد محمود، علامہ میر آصف اکبر، قاضی شفیق،ابرار رضا ایڈووکیٹ،انار خان گوندل و دیگر رہنماوں نے بھی راجہ ساجد محمود کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی بخشش و مغفرت کیلئے دعا کی ہے۔