سرگودھا ریجن کے چاروں اضلاع میں پرائس کنٹرول میکنزم پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کا حکم

جمعہ 12 اگست 2022 15:38

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2022ء) سرگودھا ریجن کے چاروں اضلاع میں پرائس کنٹرول میکنزم پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے اور گندم کے زخیرہ اندرون کے خلاف کاروائیاں تیز کرتے ہوئے آٹے کی سمگلنگ پر زیرو ٹالینٹس پالیسی اپنانے کے ساتھ ساتھ تمام بڑے مالز پر قائم ڈی سی کاونٹرز پر اشیائے کو وافر مقدار میں دستیابی یقینی بنانے جبکہ سبزی منڈیوں میں کسان پلیٹ فارمز پر قیمتوں میں واضح فرق نظر آنے کے لئے موثر اقدامات کے احکامات جاری کر دیئے گے۔

زرائع کے مطابق کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے پرائس کنٹرول کے جائزہ اجلاس میں ریجن کے چاروں اضلاع سرگودھا،خوشاب،میانوالی اور بھکر میں تمام چھوٹی بڑی دکانوں پر مقرر کردہ قیمتوں کو نمایاں جگہوں پر آویزاں کروانے کا حکم دیتے ہوئیپرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فعال کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں چاروں ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اضلاع میں یوریا اور ڈی اے پی کھاد کی طلب ،ضرورت اور سٹاک کے علاوہ کمپنیوں کو جاری کردہ آڈرز بارے آگاہی دی۔

اجلاس میں ڈویڑن بھر میں غیر معیاری گیس سلنڈروں اور غیر قانونی طور پر گیس کی ری فلنگ میں ملوث افراد کے خلاف ایک ہفتہ میں ہونے والے ایکشن کی رپورٹ پیش کی گئی۔جبکہ ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر واجد ارشد خان نے چاروں اضلاع میں جانوروں کی بیماری لمپی سکن کے بارے بریف کرتے ہوئے بتایا کہ صوبائی حکومت نے ویکسین کی 40 ہزار خوراکیں فراہم کیں جو ہر ضلع میں دس دس ہزار بھجوائی جا رہی ہیں۔

لمپی سکن کے بارے مویشی پال حضرات کو بھرپور آگاہی مہم دی جا رہی ہے۔ جبکہ لائیو سٹاک کی ٹیمیں یونین کونسل کی سطح پر جا کر مویشیوں کا معائنہ کر رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مویشیوں کے لیے ویکسین کے علاوہ دیگر ادویات خریدی جا رہی ہیں تاکہ مویشی پال حضرات کو علاج کے حوالے سے ہر قسم کی سہولت دہلیز پر فراہم کی جا سکے۔ کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے میانوالی میں لمپی سکن کے حوالے سے انتظامی اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے ڈائریکٹر لائیو سٹاک کو فوری میانوالی پہنچ کر رپورٹ کرنے کا حکم دیا ۔

متعلقہ عنوان :