حکومت ماحولیاتی آلودگی کو صحتمند رکھنے کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کررہی ہے،ترجمان محکمہ جنگلات قصور

جمعہ 12 اگست 2022 15:40

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2022ء) ماحولیاتی وفضائی آلودگی اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کی زیادتی سے دمہ،ٹی بی،پھیپھڑوں کے سرطان اور نفسیاتی امراض کے مریضوں میں زبردست اضافہ ہوتاجارہاہے جس سے بچاؤ کے لئے تمام افرادکو مون سون کے دوران بھرپورطریقے سے شجرکاری مہم شروع کرنے اور زیادہ سے زیادہ نئے پودے لگانے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ آکسیجن گیس کی فراوانی کے ساتھ ساتھ انسانیت کی بہتری کیلئے زمینی و فضائی ماحول کو بہتر کرنے میں مددملے اور بڑھتی ہوئی بیماریوں پربھی قابوپایاجاسکے۔

(جاری ہے)

محکمہ جنگلات قصورکے ترجمان نے”اے پی پی“کو بتایا کہ حکومت فضائی وماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کے تعاون سے ماحول کو صحتمند رکھنے کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کررہی ہے جبکہ اس سلسلہ میں عوامی شعور بیدار کرنے کے لئے بھرپورتشہیری مہم زوروشور سے جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :