جمعیت علماء اسلام جموں کشمیر کے امیر مولانا سعید یوسف خان نے اجلاس 15اگست کو طلب کر لیا

جمعہ 12 اگست 2022 15:46

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2022ء) جمعیت علماء اسلام جموں کشمیر کے امیرمرکزیہ مولانا سعید یوسف خان نے جے یوآئی جموں کشمیر کی مرکزی مجلس عمومی (جرنل کونسل) کااجلاس 15اگست بروزپیر دھیرکوٹ ضلع باغ دن10بجے دفتر جے یوآئی متصل جامع مسجد امام احمد بن حنبل میں طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعیت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا معروف احمد کے مطابق اجلاس کے ایجنڈے میں شامل امور، آزاد جموں و کشمیر و مقبوضہ جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال، آمدہ بلدیاتی اِنتخابات سمیت جماعتی امور پر مشاورت اور فیصلے کیے جائیں گے۔