ڈیرہ اسماعیل خان،مسلح گروہ کا مخالف کے گھر پر دھاوا ،ملزمان اندھا دھند فائرنگ کرکے فرار ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

جمعہ 12 اگست 2022 16:03

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2022ء) نواب کے علاقہ رحمانی خیل میں قتل مقاتلہ کی سابقہ دشمنی میں مسلح گروہ کا مخالف کے گھر پر دھاوا ،ملزمان اندھا دھند فائرنگ کرکے فرار ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

تھانہ نواب پنیالہ کے علاقہ رحمانی خیل کے رہائشی محمد نور ولد آدم خان قوم دھپل نے پولیس کو بتایا کہ وقوعہ کی شب نو بجے مسلح ملزمان سبحانی ،اسماعیل ،شاہد آفریدی پسران غلام ربانی ،جنید ولد عبدالرشید ،وسیم ولد امیر جان ،عمران ولد اکرام ،زکی اللہ ولد امان اللہ ،ہمایوں ولد مومن ،اعجاز ولد ایوب،سبحان یوسف ،رفعت ،صدیق پسران نصراللہ ، اورحمزہ علی ولد تاج اقوام دلت خیل ساکنان رحمانی آئے اور ہمارے گھر پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی ،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

وجہ عداوت سابقہ قتل مقاتلہ کی دشمنی بتائی گئی ہے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔