یاسین ملک پر تھرڈ ڈگری ٹارچر کیا گیا، مشعال ملک کا خارجہ کمیٹی میں بیان

میری 8 سال سے اپنے شوہر سے ملاقات نہیں ہوئی اور 5 سال سے فون پر بھی بات نہیں ہوسکی ہے، اہلیہ یاسین ملک

جمعہ 12 اگست 2022 16:42

یاسین ملک پر تھرڈ ڈگری ٹارچر کیا گیا، مشعال ملک کا خارجہ کمیٹی میں بیان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2022ء) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ ان کے شوہر یاسین ملک پر تھرڈ ڈگری ٹارچر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مشعال ملک نے خارجہ کمیٹی میں دیے گئے بیان میں بھارتی حکومت کی جانب سے یاسین ملک پر کیے جانے والے تشدد پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یاسین ملک نے 25 مئی کی سزا کے خلاف 12 دن کی بھوک ہڑتال کی، ان پر تھرڈ ڈگری ٹارچر کیا گیا ہے۔مشعال ملک نے کہا کہ میری 8 سال سے اپنے شوہر سے ملاقات نہیں ہوئی اور 5 سال سے فون پر بھی بات نہیں ہوسکی ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 60 لاکھ نئے ڈومیسائل جاری کیے گئے لیکن میرا ویزا نہیں لگ رہا،درخواست ہے کہ مجھیسفارتی پاسپورٹ دیا جائے۔